کیچ آل پارٹیز محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیاں منسوخ وتحقیقات کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


تربت :  آل پارٹیزاینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کااجلاس، محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیاں منسوخ، بے قاعدگیوں کی تحقیقات، ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج اورعدالت میں پٹیشن دائرکی جائے گی، آل پارٹیزاینڈ ایکٹیوسٹ الائنس کیچ کا اجلاس منگل کے روزبی این پی مینگل کے دفترمیں منعقدہوا۔



حب اور قلعہ سیف اللہ میں مسافر کوچ الٹنے سے 25سے زائد افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


حب: بلوچستان کے علاقے حب میں مسافر کوچ الٹنے سے 11افراد زخمی ہوگئیں تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے آر سی ڈی روڈ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئیں۔



بلوچستان بورڈ میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہیں, خالد بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین خالد بلوچ نے کہا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرکے ادارے میں موجود مخصوص گروہ کو شکست دی ہے۔بی ایس او ادارے میں ہونے والی اصلاحات میں چیئرمین بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مشترکہ کوششوں سے بلوچستان بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔



ژوب’بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


ژوب: واپڈا کے ناروا بجلی کی غیر اعلانیہ 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کم اولٹیج اور بجلی کی انکھ مچولی کے خلاف ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ شرکاء نے چیف کیسکو اور مقامی واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ ریم ترازی نے یہاں ملاقات کی، صوبائی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران یونیسف چیف فیلڈ آفس کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کو یونیسف کے تحت جاری تشنج سے بچاؤ مہم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو تشنج جیسے خطرناک مرض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانا ہے۔



کوئٹہ،لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی شدید متاثر،اکثر مریضوں کی زندگی خطرے میں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے جہاں لوگوں کی معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے وہی موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا افراد کے لئے آکسیجن کی تیاری کا عمل بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔