لاپتہ افراد بازیابی کمیشن میں کیسز کی سماعت دو کیسز خارج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں لا پتہ افراد کے کیسز کی سماعت کا چوتھا دن مکمل کرلیا،کمیشن میں 13لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی گئی دو لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی بناپر خارج کردئیے گئے۔



کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ‘ بیس کلو کا تھیلا 950تو کہیں ایک ہزار کا ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیابیس کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے تک پہنچ گیا ہے محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ اس گندم کی خریداری نہ ہونے سے آٹے کی قیمتیں بڑھی ہیں۔



بلوچستان‘ عوام بجٹ سازی کے عمل میں مکمل نظر انداز‘ 2اضلاع میں عملہ ہی موجود نہیں

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: سی پی ڈی آئی کی جانب سے ضلعی سطح پر بجٹ سازی کے عمل پر مشتمل سروے رپورٹ جاری کر دی گئی۔جس سے ضلعی سطح پر بجٹ شفافیت، رائج طریقہ کار، بجٹ کیلنڈر پر عمل اورعوامی شمولیت سے متعلق مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کہ صوبہ بلوچستان میں مقامی حکومتوں کا موجودہ قانون 2010 میں نافذ ہوا لیکن ابھی تک نئے بجٹ رولز نہیں بنائے گئے۔



نصیر آباد زرعی اراضی سے بیدخل کرنے پر خواتین وبچوں کی ریلی،قومی شاہراہ بلاک

| وقتِ اشاعت :  


تمبو: ضلع نصیرآباد کے تحصیل بابا کوٹ سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زرعی زمین سے بے دخل کرنے کے خلاف ڈیرہ مرادجمالی میں احتجاجی ریلی نکال کرسندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔



ہائیر ایجوکیشن ویونیورسٹیز کے بجٹ میں کٹوتی قبول نہیں، اکیڈمک اسٹاف

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز(فیواسا) کے مرکزی صدر ڈاکٹر سہیل یوسف،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نائب صدر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری ومرکزی کابینہ کے دیگر عہدیداران نے اس آمر پرسخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی سالانہ بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن اور یونیورسٹیز کے بجٹ میں 50فیصد سے زیادہ کٹوتی کی گئی ہے۔