نصیر آباد زرعی اراضی سے بیدخل کرنے پر خواتین وبچوں کی ریلی،قومی شاہراہ بلاک

| وقتِ اشاعت :  


تمبو: ضلع نصیرآباد کے تحصیل بابا کوٹ سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زرعی زمین سے بے دخل کرنے کے خلاف ڈیرہ مرادجمالی میں احتجاجی ریلی نکال کرسندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔



ہائیر ایجوکیشن ویونیورسٹیز کے بجٹ میں کٹوتی قبول نہیں، اکیڈمک اسٹاف

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز(فیواسا) کے مرکزی صدر ڈاکٹر سہیل یوسف،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نائب صدر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری ومرکزی کابینہ کے دیگر عہدیداران نے اس آمر پرسخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی سالانہ بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن اور یونیورسٹیز کے بجٹ میں 50فیصد سے زیادہ کٹوتی کی گئی ہے۔



ُپی ایم ڈی سی کو ختم کرنا ڈاکٹروں کیساتھ ناانصافی ہے، بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمران بلیدی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ختم کرکے پاکستان میڈیکل کمیشن بنانا پاکستان کے ڈاکٹروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔



کسٹم اہلکار کی موت کا معمہ،بھائی کے درخواست پر مرحوم کی قبرکشائی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: کسٹم اہلکار کی موت کا معمہ،بھائی کے درخواست پر مرحوم کی قبرکشائی تفصیلات کے مطابق 9 جولائی کو کولپور کسٹم چیک پوسٹ پر تعینات کسٹم اہلکار لیاقت علی شاہوانی جوکہ دوران ڈیوٹی آتشیی اسلحہ سے جاں بحق ہوگیا تھا اور مزکورہ اہلکار کی موت کو خودکشی قرار دیاگیا تھا۔



اقلیتی برادری کو بلوچستان میں یکساں حقوق حاصل ہے، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغرنے کہا کہ اقلیتی برادری ہمارے معاشرے کااہم حصہ ہے جن کو صوبے میں مکمل آزادی اور یکساں حقوق حاصل ہے اقلیتی برادری ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرتی رہی ہے اور وہ ہر مشکل اور نامساعد حالات میں قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



سعودی عرب اور بھارت کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔