کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں سماعت جاری،پانچویں روز سولہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے دوران سماعت چار لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ ایک لاپتہ نوجوان کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی بنا پر خارج کردیا گیا۔
خضدار: کینسر مرض سے احتیاطی تدابیر اور علاج کے حوالے سے شعور و آگاہی فراہمی کے عنوان سے ایک سیمینار خضدارپریس کلب میں منعقد ہوا،سیمینار کا اہتمام پاکستان کمیونٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔
مستونگ: مستونگ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویزفورس کا اہلکار شہید تفصیلات کے مطابق شیرین آب کے علاقہ خوشنخیر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر آنیوالے لیویز فورس کے اہلکار سمیع اللہ سمالانی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
جرمن نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چند برس قبل جوش و خروش سے شروع کی جانے والی پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار بہت کم ہوتی جا رہی ہے۔ کئی حلقوں کی رائے میں آنے والے وقتوں میں اس منصوبے پر مکمل جمود طاری ہو جائے گا یا پھر اسے ختم کر دیا جائے گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سابق صدر سعید چاؤلہ اور شکیل بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں نیب کے ہاتھوں خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی, انہوں نے کہا اس طرح کے کاروائیوں سے پیپلزپارٹی کے قیادت کو خوفزدہ نیں کیا جاسکتا
قصور: تین بچوں سے زیادتی اور قتل کیخلاف شہر میں مکمل ہڑتال اور شدید احتجاج کیا گیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کی انویسٹی گیشن کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور 8 سالہ محمد فیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی بھی تصدیق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قصورکے علاقے چونیاں میں زیادتی کے بعد… Read more »
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پنجاب کے شہر قصور میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا پنجاب میں آپکے پاس بہترین بندہ نہیں؟
کراچی: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے میڈیا ٹریبونلز کے قیام سے متعلق دوبارہ اعلان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدنیتی پر مبنی امتیازی اور جمہوریت دشمن اقدام قرار دیا ہے۔