زیارت ریزیڈنسی نذر آتش کیس،گواہوں کے بیانات قلمبند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیارت ریزیڈنسی کو جلائے جانے کے کیس میں محکمہ داخلہ کے گواہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا انسداددہشت گردی عدالت کے جج رحیم داد خلجی نے زیارت ر یزیڈنسی کیس کی سماعت کی۔



تربت،ہوشاب 2گاڑیوں میں تصادم ایک جاں بحق چار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: تربت سے مشرق کی جانب90کلومیٹر دور ہوشاب کراس پر 2گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 4زخمی لیویزذرائع کے مطابق بدھ کے روز تربت سے پنجگور جانے والی وین ہوشاپ کراس کے قریب ایرانی ڈیزل بردار گاڑی زمباد سے ٹکرانے کے نتیجے میں۔



پنجگور سرسانڈ میں ریت کے ٹھیلے میں دب کر دو نوجوان جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور سرسانڈ میں ریت کے ٹھیلے میں دب کر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر سے دس کلو میٹر دور سرسانڈ میں رسول جاں ولد راہ حسین اور مجید ولد پیر جاں ساکناں تسپ ریت کے ٹھیلے میں دب کر جاں بحق ہوگئے۔



کوئٹہ گیس پریشر مکمل غائب شہری شدید پریشان، حکام سو گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کوئٹہ شہر کے وسط وگردنواح کے علاقوں میں گیس پریشر کی ایک بار پھر کمی اور اضافی بلوں کو مسلسل صارفین کو بھیجنے کے عوام دشمن اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی سلیکٹڈ حکومت کے آئے روز اضافی بلوں کے رقم کی واپسی اور بلوں کی درستگی جیسے اقدامات کے بیانات صرف اخباری کی شہہ سرخیوں تک محدود ہے۔



خضدار، قومی شاہراہ پر حادثات ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی ہو گئے،پہلا حادثہ باراں لک کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے کوئٹہ جانے والے کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔