تربت: تربت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کار ریلی،ریلی میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،ریلی کے شرکاء کابھارت کے خلاف نعرے بازی تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے ایک کار ریلی مکران کے سیاسی و سماجی رہنما میر یاسر بہرام رند کی سربراہی میں نکالی گئی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تربت: وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کیچ کے ضلعی میڈیا سیل سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ کیچ کے برطرف اساتذہ تنہا نہیں ہیں اور ڈبلیو ٹی اے اساتذہ کی ہرطرح کی قانونی واخلاقی دفاع کرے گی، ان غیر قانونی برطرفیوں کو فی الفور کینسل کیاجائے اور ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دے کر RTSMکی مذکورہ غلط رپورٹنگ پر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اورآرٹی ایس ایم کیچ کی پوری ٹیم اب متنازعہ بن چکی ہے انہیں ختم یا پوری ٹیم کو تبدیل کیاجائے۔
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ اور تعمیراتی قوانین کی پامالی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن حرکت میں آ گیا، ایرانی سیمنٹ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد، پٹیل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں قائم نجی ہسپتالوں کو تنبیہ جاری جبکہ جناح روڈ پر اہم شخصیت کے زیر تعمیر پلازے کی۔
کوئٹہ: بلوچستان میں ٹرینوں پر حملوں کی تھریٹ کے بعد ریلوے حکام نے سیکورٹی انتظامات سخت کردئیے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹریک پر سیکورٹی ہائی الرٹ،مختلف مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی۔
مچھ: مچھ میں وین گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مچھ کے قریب کر تہ کراس کے علاقے میں کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں۔
ڈیرہ مرادجمالی: بھارتی بربریت کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بگٹی قبائل کے سیکنڑوں افراد ڈیرہ مراد جمالی میں سڑکوں پر نکل ائے کشمیریوں کی حمایت میں بڑی ریلی نکالی گئی بھارتی وزیر اعظم کا پتلا نزر آتش،علاقہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھاکشمیری عوام ہرمحاذ پر سے سیاسی، سفارتی مدد کی جائے گی کشمیریوں کی آواز بلندکرتے رہیں گے۔
کوئٹہ: محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے مالی نظم و نسق کی خلاف ورزی پر 15 ڈی ڈی اوز کو معطل کردیا معطل ڈی ڈی اوز میں خواتین سمیت ہیڈ ماسٹرز شامل ہیں۔ سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان محمد طیب لہڑی نے بتایا کہ تعلیمی وسائل غریب عوام کی امانت ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی قطر کے سابق صدر میر عبدالرشید مینگل نے کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کو حاصل عوامی تائید مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ہے، سردار اختر مینگل نے اپنے عمل اور کردار سے خود کو بلوچ قوم کا حقیقی وارث اور فرزند ثابت کیا۔