کوئٹہ: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں طلباء کی تعلیم اور مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کی تعاون اور مالی معاونت کی بدولت یونیورسٹی آف بلوچستان کے جتنے بھی محترم اساتذہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے، اپنی تدریسی صلاحیتوں اور استعداد کار کو بڑھانے کے لئے مختلف اسکالر شپ کے تحت مغربی ممالک سمیت دنیا کی کسی بھی ملک گئے ہوں وہ واپس آکر اس غریب صوبے کے بچوں کو پڑھانے کے قانونی اور اخلاقی طور پر پابند ہیں۔