بلوچستان کے 11جیلوں میں موجود قیدیوں کی اسکریننگ، 29قیدیوں میں ایڈز وائرس کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں 2300قیدیوں کی اسکریننگ مکمل 29قیدیوں کے ایچ ائی وی میں مبتلا ہونے کا انکشاف صوبائی ایڈز کنڑول پروگرام نے مریض قیدیوں کا علاج شروع کردیا گیا۔



قیدی شاخ کا پانی بند،نصیر آباد میں بھی پانی بحران، عوام سڑکوں پر نکل آئے، قومی شاہراہ بند کرنیکی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: محکمہ آبپاشی کی ہٹ دھرمی برقرار قیدی شاخ کو پانی کی ترسیل ایک بار پھر روک دی ڈیرہ اللہ یار میں پینے کے پانی بحران منڈلانے لگا تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کے احکامات کے باوجود قیدی شاخ کے دروازے بند کرکے قیدی شاخ پٹ فیڈر کینال سے پانی کی ترسیل بند کردی ہے۔



گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر دوسرے مرحلے میں منگل کے روز بی ایف اے کی آپریشنل ٹیم نے کارروائی کے دوران بڑی اراضی پر کاشت کی گئیں مختلف سبزیاں ہل چلاکر تلف کردیں۔



پشتون تاریخ کے نازک دور سے گزر رہے ہیں، اقوام کو نفرت پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا، اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پشتون دنیا کے جس بھی حصے اور کونے میں رہیں ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں تمام پشتون ایک جسم کی مانند ہیں۔



شہید ملک نوید دہوار کی قربانی مشعل راہ ہے، نذیر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے جاری کردہ بیان میں شہید ملک نوید دہوار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ملک نوید دہوار کے قربانیاں طرز جدوجہد بلوچ قوم سمیت دنیا بھر کے محکوم و مظلوم عوام کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی یے شہید نے قومی جدوجہد نظریاتی سیاست اور اصولوں کو ہمیشہ اہمیت دی۔



قربانی کے جانور خریدنے والوں کے آمدنی کے ذرائع معلوم کئے جائیں گے،عید قربانی پر بھی ٹیکس لگادیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : حکومت نے سنت ابراہیمی ادا کرنے والوں پر بھی ٹیکس لگا دیا۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس پالیسی نافذ کیے جانے کے بعد اب قیمتی مویشیوں کی قربانی کرنے پر ٹیکس دینا ہوگا، قیمتی مویشی کی خریداری پر فائلرز ونان فائلرز کو بھی چیک کیا جائے گا اور آمدنی کے ذرائع بھی معلوم کیے جائیں گے۔