نوازشریف اور آصف زرداری کے پاس فرار کا کوئی رستہ نہیں، تحریک انصاف

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے لئے فرار کا کوئی رستہ باقی نہیں بچا جبکہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ ان دونوں خاندانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔



آصف زرداری پر کیسز سیاسی ہیں، پی پی اپنا ایجنڈا نہیں چھوڑے گی: مرتضیٰ وہاب

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ آصف زرداری پر کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے اور اس کا مقصد ہماری قیادت کو ہراساں کرنا ہے لیکن پیپلزپارٹی اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔



اسلم جان گچکی کو خراج تحسین پیش، بلوچ قومی و سائل پر اختیار کیلئے جدوجہد پارٹی مشن ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام عظیم سیاسی،قوم وطن دوست رہنماء شہید میر اسلم جان گچکی کے 17ویں برسی کی مناسبت سے بی این پی کوئٹہ کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت شہید میر اسلم گچکی کی تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ساجد خان ترین ایڈووکیٹ،اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر غلام نبی مری تھے۔



میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مسودہ بارے جلدکو ئی فیصلہ کریں گے، سی پی این ای

| وقتِ اشاعت :  


کراچی ; پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PMRA) کا مسودہ تاحال زیر غور ہے اور سی پی این ای سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس سلسلے میں بھرپور مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔



نیب کی کارروائی بی ڈی اے کے سابق چیئرمین کا فرنٹ مین خضدار سے گرفتار، کروڑوں کی بدعنوانی کا الزام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : قومی احتساب بیورو(نیب) بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے)انور سادات کے فرنٹ مین کوخضدار سے گرفتارکرلیاہے۔



بلوچستان حکومت 82ارب روپے لیپس کرنے کے باوجود سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیاہے کہ حکومت بلوچستان 82ارب روپے لیپس کرنے کے باوجودسب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے باپ پارٹی جس طرح بنائی اس سے بلوچستان کا ہر ذی شعور شہری واقف ہے۔



تربت پولیس نے مفرورملزم کو گرفتار کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کیچ میر حسین احمدلہڑی کی خصوصی ہدایت پرتربت پولیس نے ایس ایچ اوعبدالستار دشتی کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران ایک مفرور ملزم خدابخش ولد اللہ ساکن سری کہن کو گرفتار کرلیا جو تربت پولیس تھانہ میں مقدمہ نمبر9/2009دفعہ337/Aکے تحت مطلوب تھا،مزید تفتیش پولیس کررہی ہے