سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: رابطہ عالم الاسلامی کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس سے پاکستان سے جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفد مکہ مکرمہ پہنچ گیارابطہ عالم الاسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے وفد کا استقبال کیا، وفد نے نوافل ادا کی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں۔



مستونگ، الرجی بیماری کے خاتمے کیلئے اسپرے سے سینکڑوں بچے متاثر اہسپتال منتقل

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ +مستونگ: مستونگ کاایک اور اسکول پراسرار کیمکل اسپرے سے متاثر ہوگیا، گورنمنٹ مڈل اسکول شمس آباد کے 60 بچوں کو مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔



بزور طاقت کسی کو اپنا ہم خیال بنانا سیاست نہیں دہشت گردی ہے، حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: نیشنل پارٹی کے سابق صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سیاست میں رواداری دور اندیشی ضروری ہے دلیل و منطق ایک سیاست دان کا ہتھیار ہوتا ہے اپنی بات دوسروں پر مسلط کرنا،بزور بازو کسی کو اپنا ہم خیال بنانا سیاست نہیں دہشت گردی کی ایک قسم ہے، بد قسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ سیاست دانوں کو یر غمال بنانے کی کوشش ہوئی ہے، عوام سے دھونس دھمکی ولالچ کے ساتھ ان کی رئے کو طلب کیا گیا جس کی وجہ سے ہمارے سیاسی نظام میں 73 سال گذرنے کے با وجود استحکام نہیں آسکا۔



2ارب کی سبسڈی کہاں گئی، خوردنی اشیاء دستیاب ہے نہ ہی ریلیف کیلئے کوئی انتظام عوام حکومتی دعوؤں پر عملدرآمد کے منتظر، نوشکی کے یوٹیلٹی سٹورز خالی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینہ میں روزہ داروں کوریلیف دینے کیلئے 2ارب روپے سبسڈی دینے کے باوجود 2عشرے گزر نے کے باوجود تاحال یوٹیلیٹی کارپوریشن نوشکی ریجن کے اسٹور ز میں بنیادی ضروری خوردنی اشیا جن میں چاول گھی دالیں وغیرہ تاحال موجود نہیں۔



گرلز کالج عمارت سے ہی محروم، فی میل اسٹاف کی جگہ میل سٹاف طالبات سکول میں تعلیم حاصل کرنے لگیں، اوستہ محمد کا مسیحا کون؟

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او پجار کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی گنجان آبادی والے شہر میں گرلز کالج کی بلڈنگ سے محروم اوستہ محمد کی طالبات گرلز کالج کی بلڈنگ اور فی میل اسٹاف سے محروم طالبات شام کے وقت ہائی اسکول میں اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور اور عدم سہولیات کی وجہ سے طالبات کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا۔



تمام دعوے ہوا ہوگئے، کوئٹہ، سحر وافطار کے اوقات میں گیس مکمل غائب روزے دار شدید پریشان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : شہر کے بڑے علاقے افطاری سے قبل گیس پریشر کی بندش کا شکار خواتین کو افطاری کی تیاری میں مشکلات مرد حضرات بازاروں سے روٹیاں پکوڑے لانے پرمجبور کوئٹہ کے اہم علاقوں کواری روڈ جان محمد روڈ خالق آباد نیو فقیر محمد روڈ اختر محمد روڈ سریاب روڈ بروری ہدھ پشتون آباد مشرقی بائی پاس سمیت کیقباد روڈ اورقریبی گلیوں میں پہلے روزے سے ہی افطاری سے قبل اس قدر گیس کم ہو جاتی ہے کہ روٹیاں بنانا تودور ایک انڈا بھی نہیں ابالا جا سکتا۔



نوشکی انتظامیہ اور پولیس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے، ڈی سی کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : نوشکی انتظامیہ اور پولیس کو مفاد پرست ٹولہ اپنی ذاتی مفادات کے لیے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں پولیس اور انتظامیہ محدود وساہل کے باوجود اپنی آہینی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نھبارہے ہیں عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے اپنی مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔



لیویز کے خاتمے کے خلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلو چستان ہا ئی کو رٹ کی چیف جسٹس محتر مہ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس جنا ب جسٹس محمد اعجاز سواتی پر مشتمل بینچ نے صو با ئی محکمہ داخلہ و قبا ئلی امورکی جا نب کو ئٹہ، گوادر اور لسبیلہ اضلا ع میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر نے سے متعلق سے جا ری کئے گئے نو ٹیفیکیشن کے خلا ف دائر آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہو ئے اس سلسلے میں متعلقہ صو با ئی حکام سے اگلی سما عت پر وضاحت طلب کر لی ہے۔