کوئٹہ: بلوچستان بے روزگار وٹنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر ثناء و دیگر نے آج (جمعہ) کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں جلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت 20 ہزار وٹنری ڈاکٹرز کی ضرورت ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹ میں صرف 6سو تعینات ہیں، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے آئندہ مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں مختص کروانے کے لئے 5 سو پوسٹیں مانگی تھی مگر حکومت نے انکار کردیا جس کے بعد ہم نے 3 فیز میں اپنی ڈگریاں جلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن میرخورشید احمد جمالدینی نے اپنے بیان میں شہید فدا بلوچ کی قومی و سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید فدا کی مشن بلوچ نوجوانوں اور سیاسی ورکروں کے لیے مشعل راہ ہے جس نے اتحاد جدوجہد آخری فتح تک کا سیاسی عمل اجاگر کرکے بلوچ قومی یکجہتی کی فروغ کے لئے عملی بنیادوں پر جدید سائنسی وعلمی طرز عمل سے قومی جدوجہد کو منزل کی طرف گامزن کیا لیکن بلوچ قومی عمل سے متصادم قوتوں نے اپنی گرتی سیاسی کشتی کو شہید فدا بلوچ کے حقیق جدوجہد کے سامنے ڈوبتے دیکھ کر عظیم بلوچ دانشور سیاسی استاد فدا بلوچ کو شہید کیا۔
خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے با قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی،چار افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا،ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی پروبکس کار باغبانہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بند دکان میں جا گھسی۔
گوادر: جیونی میں پانی اور بجلی کے ستائے ہوئے شہری اور خواتین سڑکوں پر نکل آئے،تحصیلدارآفس کے سامنے دھرنا دیکر احتجاج کیا،جیونی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 14گھنٹے کردی گئی شہرمیں پانی بحران کی وجہ سے عوام مشکلات کے شکار ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی بین الصوبانی رابطہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے گزشتہ روز وزیراعظم کے ایڈوائزر برائے اسٹیلبشمنٹ محمد شہزاد ارباب سے ملاقات کی۔
حب: درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین کی گاڑی ویراب ندی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 28 شدید زخمی ہوگئے زخمیوں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ: ہادی شکیل وکلاء پینل نے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی حکمت عملی پرغور کرنے کیلئے صوبے بھرکے وکلاء کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
پنجگور: صوبائی وزیر سماجی بہبود سوشل ویلفیئرمیر اسد اللہ بلوچ نے سول ہسپتال چتکان اور پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال خدابادان کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں ودیگر سماجی سیاسی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ بی این پی عوامی بلوچستان کے تمام اداروں کی فعالیت اور ترقی چاہتی ہے۔
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایچ ای سی کے فنڈز میں 40ارب روپے کی کٹو تی کو تعلیم دشمن اقدام قرار دیتی ہے اس سے انداون ملک اور بیرون ملک ہزاروں طلبا ء جو زیر تعلیم ہیں متا ثر ہو نگے ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے ہی طلباء کو بیر ون ملک سکالر شپ پر بھیجا ہے جبکہ اندرون ملک زیر تعلیم طلباء کو بھی یقین دہا نی کروائی گئی تھی کہ انکی تعلیم مکمل ہونے تک ایچ ای سی انکی تعلیمی اخراجات بر داشت کر یگی۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے آئندہ مالی سال میں زمینداروں اور مالداروں کی سہولت اور ان کی زرعی اور نامیاتی پیداوار کی بڑی منڈیوں تک بروقت رسائی ممکن بنانے کے لئے فارم ٹو مارکیٹ روڈ پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے۔