ڈی جی خان یونیورسٹی میں بلوچی ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے، بی ایس اے سی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ غازی خان :  بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ غازی یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی میں بلوچی شعبہ کا قیام،ٹرانسپورٹ کیلئے نئے بسیں،یونیورسٹی میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد،اسپورٹس اور کلچر ویک کا انعقاد انتہائی حوصلہ افزا اور خوش آئندہ اقدام ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر کی جانب سے تعلیم دوستی کے ماحول کو سراہتے ہیںِ۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مثبت تبدیلی کی جانب قدم قابل ستائش ہے۔



کراچی: بھائی نے ‘پسند کی شادی’ کرنے پر بہن کو قتل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی کے علاقے سعید آباد میں بھائی نے پسند کی شادی کرنے پر بہن اور اس کے دیور کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ خاتون اپنے دیور کے ساتھ رکشے میں جارہی تھیں جب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پاکستان چوک کے علاقے میں داؤد گوٹھ میں ان پر فائرنگ کردی۔



بھاگ کو پانی دو ، تادم مرک بھوک ہڑتال کوئٹہ میں شروع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بھاگ ناڑی کو پانی دو تحریک کے رہنماوں نے مطالبات پرعملدرآمد نہ ہونے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کردی۔ تحریک کے چیئرمین وفامردارسومرو، کامریڈ عبدالنبی کلواڑ، وحید علی ملیزئی ، عمران بلوچ ، طائب امیرپہوڑ،فضل احمد ساسولی ،گل محمد ایری اوردیگر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے جمعرات کو مختلف سیاسی و سماجی اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کیا۔



صوبائی و فاقی حکومتیں بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں،چیئر مین سینٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی وفاقی حکومتیں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے سی پیک منصوبوں سے برائے راست بلوچستان کو فائدہ ملے گا ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے دلچسپی لی گئی ہے صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔



تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا باعث افسوس ہے، رشید کریم بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سابقہ چیرمین رشید کریم بلوچ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سیاسی اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے ردعمل میں کہا کہ بلوچستان میں طلباء سیاست کی ایک سنہری تاریخ ہے اور طلباء سیاست کی وجہ سے بلوچستان میں روشن خیالی کو فروغ ملی ہے۔ 



گوادر میں پانی بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، سیاسی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : دنیا بھر میں دو ارب لوگ پانی سے محروم ہیں ۔ مکران میں سالانہ 50ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوتی ہے۔ پا کستان میں کینال سسٹم سے پانی کاضا ئع ہورہاہے ۔ صاف پانی میسر نہ ہونے سے 26فیصد انسان بالغ ہونے سے قبل مرجاتے ہیں۔ ضلع گوادر میں پانی کا بحران پائیدار منصوبہ بندی موجودنہ ہونے کا نتیجہ ہے ۔ پانی کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے ۔