حکومت متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے،، شکیلہ نوید دہوار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے حالیہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر ان کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ۔ 



ملک حالت جنگ میں ہے اور حکومت نوبل انعام کیلئے سرگردان ہے ، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


اوستہ محمد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ملک حالت جنگ میں اور حکومت کو نوبل انعام کی پڑی ہے ، کیا سنجیدہ حکومتیں اس طرح مسائل کو لیتی ہے جیسے یہ حکومت کررہی ہے، قوم کو مہنگائی و بے روزگاری نے نڈھال کردیا ہے ۔



ملک کی موجودہ صورتحال ، بلوچستان میں پی ڈی ایم اے سول ڈیفنس و دیگر ادارے الرٹ کردیئے گئے ، افسران کی چھٹیاں منسوخ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ /اسلام آباد: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، سول ڈفینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت اور تمام عملہ اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے لائن حاضر ہونے کے احکام جاری کیئے ہیں۔



تربت بلیدہ شاہراہ ایک ارب 32 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوگا ،ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: صوبائی وزیر اطلاعات وہائر ایجوکیشن میر ظہوراحمدبلیدی کا 1ارب32کروڑ روپے کی لاگت سے زیرتعمیر تربت بلیدہ شاہراہ کے منصوبے کامعائنہ ، رواں سال جون تک منصوبہ پر کافی پیش رفت ہوگی اور عوام کادیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔



وزیراعلی کا خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے تمام محکموں کو گریڈ ایک تاپندرہ کی ڈویژنل اور ضلعی سطح پر خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے ڈویژنل اور ضلع کی سطح پر ریکروٹمنٹ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈویژنل ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈویژنل کمشنر ہوں گے جبکہ ایڈیشنل کمشنر، متعلقہ محکمے کے ڈویژنل ہیڈ اور متعلقہ محکمے کا گریڈ 18 کا نمائندہ کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔ 



سبی کا تاریخی میلہ شروع ، صحت مند جانوروں کی نمائش مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


سبی: سالوں پر محیط میرچاکرخان اعظم کے دور سے منعقد ہونے والا سبی کا سالانہ تاریخی اور ثقافتی میلہ مویشیاں و اسپاں 2019 کو رنگا رنگ، شاندار اور پروقار تقریب کا افتتاح گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان جان کمال خان نے کیا ۔