کوئٹہ /اسلام آباد: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، سول ڈفینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت اور تمام عملہ اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے لائن حاضر ہونے کے احکام جاری کیئے ہیں۔