حقوق کی بات کرنے پر ہمیں غدار کہا جاتا ہے ، وسائل پر ہمارا حق تسلیم کیا جائے ، اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


سبی:  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وبلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خان عبدالغفارخان ( باچاخان ) اور خان عبدالولی خان کی سیاست عوام کیلئے تھی حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے ہمارے وسائل پر ہمارا حق تسلیم کیا جائے ۔



انجینئرنگ یونیورسٹی حب کیمپس کا پی سی ون تیار ، ایچ ای سی کے حوالے

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے حب کیمپس جامعہ کے قیام کے لئے موثر کوششوں کاآغاز ، 5ارب 30کروڑ روپے کا پی سی ون تیار ، ایچ ای سی کے حوالے کردیا گیا ۔



تربت ،دکانداروں کو دکانوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


تربت : انجمن تاجران تربت کاایک اہم اجلاس صدر حاجی شیرمحمدجوسکی کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقدہوا، اجلاس میں نائب صدرجمال مری، جنرل سیکرٹری محمد اسحاق دشتی، جوائنٹ سیکرٹری یوسف کے علاوہ مارکیٹ کے تمام صدورنے شریک تھے۔



بی ایس او پجار کے زیر اہتمام عرفان الحق صائم کے یاد میں محفل مشاعرہ کاانعقاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے زیراہتمام بین السانی محفل مشاعرہ بیاد عرفان الحق صائم منعقد ہوا جس کی صدارت بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارکے مرکزی وائس چیئرمین ملک زبیر بلوچ نے کی۔



فارن سیٹوں کو ڈویژ نزمیں تقسیم کیا جائے، بلوچ ڈاکٹرز فورم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے فارن سیٹوں کو ڈویژن میں تقسیم نا کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال خالی فارن سیٹوں کو ڈویژنز میں تقسیم کیا جاتا تھا لیکن اس سال سیٹوں کو اپن میرٹ میں تقسیم کیا گیاہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے پھیچے ایک مخصوص سوچ کارفرما ہے۔



بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، میر خورشید جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی :  بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی یونین کونسل احمدوال کلی شادیزی یونٹ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر میر عطا اللہ مینگل منعقد ہوا. جس سے میر عطا اللہ مینگل سی سی ممبر میر خورشید احمد جمالدینی نے خطاب کیا۔



ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، آئی جی ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی: انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے سانہ بشانہ کھڑی ہے شہید پولیس جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے سینکڑوں کو جانوں کو بچاکر فورسز کا سرفخر سے بلند کردیا ہے ۔



بلوچستان میں خشک سالی کے باعث لوگ نقل مکانی کررہے ہیں ،صادق سنجرانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی خشک سالی کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اندرون صوبہ ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ سماجی تنظیمیں ، حکومتی مشینری اور فلاحی اداروں کی معاونت سے ایسے علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔ 



ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سانحہ لورالائی پر افسوس ،شہداء اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں آج امن قائم کرنے والے سیکورٹی ادارہ پولیس عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔