حب: بلوچستا ن نیشنل پارٹی لسبیلہ کا ضلعی کونسل سیشن کی تقریب لیڈ اآڈیٹوریم میں منعقدہ ہوئی جس میں بی این پی لسبیلہ کی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے نومنتخب ضلعی صدر جہانزیب قاسم رونجھو بلامقابلہ صدر منتخب جبکہ جمیل گچکی بلامقابلہ بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ضلعی کونسل سیشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ ، نوابزادہ لشکری رئیسانی ، بی ایس پی محی الدین کے مرکزی چیئر مین نذیر بلوچ ، بی این پی کے مرکزی رہنما چیئر مین منظور بلوچ ،محمد قاسم رونجھو ، انجینئر سعید مینگل سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین موجود تھے۔
کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے دورہ کراچی کے دوران دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سندھ کی خدمت کرنے کا اتنا شوق ہے تو فوری طور پر صوبے کے عوام کے جائز آئینی مطالبات پورے کرے۔
قلات: قلات شدید خشک سالی کی لپیٹ میں گزشتہ کئی سالوں سے بارشیں اور برف باری نہ ہونے کے باعث کوہ ہربوئی کے جونیپر کے قیمتی جنگلات خشک ہونے لگے چراہ گائیں ۔
کوئٹہ : اے این ایف کے عملے نے تعلیمی اداروں میں منشیات سمگل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس کرسٹل برآمد کر لیا ۔
کوئٹہ: بلوچستان میں کوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث حادثات اور اموات میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔ پاکستان مائنز ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاگیا۔
کوئٹہ: ایم رؤف عطاء نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے عہدے سے استعفا دے دیا۔ نئے ایڈووکیٹ جنرل کیلئے ارباب طاہر کاسی کی تعیناتی کا قوی امکان ہے۔ رؤف عطاء ایڈووکیٹ نے گورنر بلوچستان کو تحریری استعفا ارسال کردیا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔