صاف شفاف انتخابات نظر نہیں آ رہے سلیکشن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اسرار زہری

| وقتِ اشاعت :  


کرخ : بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات نظر نہیں آرہے لگتا ہے الیکشن کے بجائے سلیکشن کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے موجودہ حالات میں سیاسی پارٹیوں کو بلوچستان میں امن امان کے حوالے سے الیکشن مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔



ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی، بلوچستان حکومت نے 2 سو صنعتی یونٹس بند کرنیکا حکم دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : حکومت بلوچستان کا ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کاروائی کا فیصلہ،صوبے میں دو سو صنعتی یونٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ،حب میں سو فیکٹریاں سیل ،جبکہ چاراضلاع میں اینٹوں کے سو بھٹے بھی بند کردئیے جائیں گے ۔



ڈیمز کی تعمیر، ہاؤسنگ اسکیم اور ژوب سٹیڈیم کی تعمیر میں کرپشن، نیب بلوچستان نے تحقیقات شروع کردیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : قومی احتساب بیورو نے بلوچستان میں عوام الناس کی قلت آب کے حوالے سے تشویش کے پیش نظر ڈیمز میں مبینہ کرپشن کے کیسیز کو ترجیحی بنیادوں پر چلانے کیلئے لورالائی میں زیر تعمیر ماڑا تنگی ڈیم میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لیکر انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے۔



عوام 25جولائی کو گھروں سے نکل کر اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر کتاب پر ٹھپہ لگائیں، غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ قوم25جولائی گھروں سے نکلیں اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر کتاب پر ٹھپہ لگائیں ، استحصالی قوتوں سے قوم کو نجات دلائینگے ۔



سانحہ مستونگ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے، شفیق الرحمن مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : حق ناتوار اور جھالاواں عوامی پینل کے سربراہ قومی اسمبلی 269 NA خضدار سے نامزد امیدوار میرشفیق الرحمان مینگل نے مستونگ خودکش دھماکے میں شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اور ان کے دیگر ساتھی شہدا ء کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس اندوہناک واقعے کو ملک پاکستان کی تاریخ کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔



بلوچستان کے حقوق سیاسی جدوجہد سے ہی ممکن ہے ، سعید ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اتحاد و اتفاق اور صحیح سمت میں بہتر و حقیقی پالیسوں اور فیصلہ سازی سے دہشت گردی کو شکست دے کر وطن عزیز میں پائیدار امن و ترقی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ۔



مستونگ دھماکے نے پورے ملک کو سوگوار کردیا، نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت دیگر افراد کی مستونگ میں خودکش بم دھماکے میں شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔