پشین، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


پشین:بلو چستان کے ضلع پشین میں گزشتہ روز سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے بچے کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطا بق بچہ دو دن قبل سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا ،پشین ، لیویز کے جوانوں اور علاقہ مکین امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے ، سیلابی ریلے میں سات افراد… Read more »



ٹوئٹر نے مواد ہٹانےکے احکامات پر بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کرناٹکا ہائی کورٹ میں دائر مقدمے میں ٹوئٹر نے بھارتی حکومت پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو متعدد ٹوئٹس ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے۔



روسی صدر کا جو بائیڈن کو امریکی یوم آزادی پر مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکا کے یوم آزادی پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو مبارکباد دینے سے انکار کردیا۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بتایا کہ صدر ولادی میر پیوٹن امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد نہیں… Read more »



امریکا میں اخبارات کیوں بند ہونے لگے؟

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں اخبارات کا شعبہ زوال پذیر ہونے لگا اور حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2005 سے اب تک اوسطاً ہر ہفتے دو اخبارات بند ہوئے۔ امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے اسکول آف جرنلزم، میڈیا اینڈ انٹیگریٹڈ مارکیٹنک کمیونیکیشن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسئلے… Read more »



شفاف انتخابات کے انعقاد میں شفاف انتخابی فہرستوں کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے:صوبائی الیکشن کمشنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں شفاف انتخابی فہرستوں کا بنیادی اور کلیدی کردار ہے۔ اسی امر کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان وقتا فوقتا انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کرتا رہتا ہے تاکہ انتخابی فہرستوں میں غلطی کی کوئی گنجائش نہ رہے۔



کوئٹہ لیٹریری فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، فیسٹیول میں پہلے روز پانچ کتابوں کی رونمائی کی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ میں دو روزہ کوئٹہ لیٹریری فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، فیسٹیول میں پہلے روز پانچ کتابوں کی رونمائی کی گئی، اردو، براہوی، بلوچی زبان میں مشاعروں،سیاسی،سماجی،صحافتی، تعلیمی موضوعات پر مباحثوں کا انعقادکیاگیا،تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) میں تیسرے کوئٹہ لیٹریری فیسٹیول کا آغاز ہوگیا فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی جی او سی 41ڈویڑن میجر جنرل سلمان معین نے کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی، سابق گورنر جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی، سابق سینیٹر جاوید جبار، امجد اسلام امجد، ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ، عدیل افضل، نیلوفر قاضی سمیت دیگر بھی موجود تھے،



چمن میں قائم ڈسپلے سنٹرز 30 جون تک کام کریں گے،ضلعی الیکشن کمشنر چمن ودود احمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ضلعی الیکشن کمشنر چمن ودود احمد نے ڈسپلے سنٹرز کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع چمن میں قائم ڈسپلے سنٹرز 30 جون تک کام کریں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہونے والی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کیلئے متعلقہ علاقوں کی انتخابی فہرستوں کے مسودہ جات اورفارم 15،16 اور 17 رکھے گئے۔ جن کی مدد سے ووٹرز اپنے نام کا اندراج، تصیح اور کوائف کی درستگی کر سکتے ہیں۔