افغانستان میں اب جنگ ہوگی ،ٹرمپ نے مشاورت مکمل کرلی، پالیسی کا اعلان جلد کیاجائیگا

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ ان کی حکومت نے 16 برس سے افغانستان میں جاری جنگ سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے۔کیمپ ڈیوڈ میں قومی سلامتی سے متعلق اپنے مشیروں کے ساتھ ملاقات کے ایک روز بعد ہفتے کو صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے باصلاحیت جنرلوں اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ میں ایک اہم دن گزارا جس میں افغانستان سمیت کئی معاملات پر فیصلے کیے گئے ہیں۔



سول اسپتال کراچی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستانی مدر ٹریسا کا خطاب پانے والی معروف جرمن سماجی کارکن ڈاکٹررتھ فاؤ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول اسپتال کراچی کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔



بلوچستان میں قبائلی نظام صوبے اور عوام کی پہچان ہے،نوابزادہ امان اللہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


نصیرآباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر نوابزادہ میر امان اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قبائلی نظام صوبے اور عوام کی پہچان ہے جلد اور سستا انصاف کی فراہمی ہی قبائلی نظام میں ہی ملتا ہے ۔