خاران ،طلباء کا ایم پی اے اسکالر شپ کے غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاج ،سڑک بلاک کردی

| وقتِ اشاعت :  


خاران: خاران طلباء کا ایم پی اے اسکالر شپ کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی جلسہ مظاہرہ سٹرک بلاک دھرنا احتجاجی ریلی خاران طلباء کمیٹی نے ایم پی اے خاران اسکالر شپ کی غیر منصفانہ تقسیم اور غریب طلباء کو نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی بازار میں احتجاجی جلسہ کیا جبکہ چیف چوک میں مین سڑک کو گھنٹوں بلاک کر کے دھرنا دیا گیاایم پی اے کے خلاف نعرہ بازی کی گئی



حب میں سرکاری ریسٹ ہاؤس پر کریکر حملہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حب میں سرکاری ریسٹ ہاؤس پر کریکر حملہ کیا گیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق ضلع لسبیلہ کے کراچی سے متصل صنعتی شہر حب میں عدالت روڈ پر واقع بلدیہ ریسٹ ہاؤس پر نامعلوم افراد نے کریکر بم پھینکا



اسکالر شپ کے غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف طلباء کا کوئٹہ اور خاران میں احتجاجی مظاہرے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: خاران میں ایم پی اے کی غیرمنصفانہ سکالرشپ تقسیم کرنے کیخلاف یونیورسٹی آف بلوچستان ،پولی ٹیکنیک کالج ،بی ایم سی اورلسبیلہ یونیورسٹی خاران کے طلباء نے کامران عزیز،عبدالنبی شاہ،ظہیرمشتاق حافظ عبدالرزاق کی قیادت میں ریلی نکالی جوجناح روڈسمیت مختلف شاہراہوں سے گشت کرتی ہوئی



کوہلو، مسلح تنظیموں میں جھڑپ کے باعث ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے سرحدی علاقے میں بلوچ مسلح تنظیموں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں تاہم ہلاکتوں کی درست تعداد اور اس بابت کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے



ڈیرہ اللہ یار ، ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار : ڈیرہ اللہ یار سندھ بلوچستان کے سرحدپٹی گاؤں سونا خان کے قریب ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیزموادکوسیکورٹی فورسزاورپولیس نے ناکارہ بنا دیا تفصیلات کے مطابق:۔سندھ بلوچستان کے سرحد ی پٹی گاؤں سونا خان کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے لاہور سے کو ئٹہ جانے والی



اقوام موسیانی قبیلے کا جرگہ ،بلبل زہری میں ذرعی ٹرانسفارمروں کو ناکارہ کرنے کی شدید مذمت

| وقتِ اشاعت :  


زہری : اقوام موسیانی قبیلے کا جرگہ گزشتہ دنوں بلبل زہری میں ذرعی ٹرانسفارمروں کو ناکارہ کرنے کی شدید مذمت ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے ہم قبیلوں کا عزت واحترام کرتے ہیں چادر و چار دیواری کا پامالی کسی صورت برداشت نہیں ان خیالات کا اظہار بلبل زہری میں اقوام موسیانی کے تمام ذیلی شاخوں کا منعقدہ جرگہ سے سردار نصیر احمد موسیانی نے خطاب کے دوران کیا



خان آف قلات سے ملاقات کیلئے نواب زہری کا لندن جانے کا فیصلہ ،اہم فیصلے متوقع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالوان سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے جلد ہی نجی دورے پر لندن جائینگے ۔قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری جلد ہی نجی دورے پر لندن جائینگے



بلوچستان میں کام کرنیوالی تمام غیرسرکاری تنظیموں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وفاقی حکومت نے بلوچستان میں کام کرنیوالی تمام غیرسرکاری تنظیموں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا صوبائی حکومت سے غیرسرکاری تنظیموں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبائی ھکومت نے صوبے میں کام کرنیوالی تمام غیرسرکاری تنظیموں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں



مستونگ، نامعلوم افراد نے کنٹینر پر فائرنگ کے بعد آگ لگا دی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: نامعلوم مسلح افراد کی کنٹینر پر فائرنگ کے بعد گاڑی کو نذر آتش کر دی، لاکھوں روپے کی کوکنگ آئل اور گاڑی جل کر خاکستر ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چونگی کے مقام پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے



خضدار کے لاپتہ افراد کے کیسز کو کمیشن کے خارج کرنا قابل مذمت ہے‘والدین

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : لاپتہ بلوچ فرزند کبیر بلوچ کے والدہ نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ کبیر بلوچ اور اْس کے ساتھیوں مشتاق بلوچ، عطاء اللہ بلوچ اور صادق عرف سعد اللہ بلوچ کے کیسسز کو کورٹ اور کمیشن سے خارج کرنا بدنیتی اور بلوچ دشمن پالیسیوں کی تسلسل ہیں ان فرزندان کی کیسسز کو خارج کرنے سے ہماری خدشات اور تحفظات