یوریا اسمگلنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، خسرو بختیار

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ یوریا کی اسمگلنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، 10 جنوری سے یوریا کی 4 لاکھ 40 ہزار بوریوں کی روزانہ پیداوار ہوگی، وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت 25 ہزار ٹن یوریا پاکستان میں بن رہا ہے، کھاد بنانے والی تمام کمپنیوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔



منی بجٹ کوئی چیز نہیں، یہ فنانس بل ہے، سینیٹر فیصل جاوید

| وقتِ اشاعت :  


سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے منی بجٹ کوئی چیز نہیں، یہ فنانس بل ہے،اس سے معیشت دستاویزی ہو جائے گی، امیر سے ٹیکس لے کر غریب پر لگایا جائے گا، ٹیکس کا غریب پر اثر نہیں پڑے گا، اسٹیک پر ٹیکس لگ رہا ہے وہ امیر کھاتے ہیں، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی ۔



شہباز شریف کسی ڈیل یا سازش کا حصہ ہیں، نہ بننے کو تیار ہیں، رانا ثنااللہ

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کسی ڈیل یا سازش کا حصہ نہیں اور نہ ہی بننے کو تیار ہیں اور ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں اداروں، سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہیے۔



شفافیت و بدعنوانی کا PTI کا نعرہ دھوکا تھا: شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے نتائج سے یہ 2 چیزیں سامنے آتی ہیں کہ پی ٹی آئی کا شفافیت اور بدعنوانی کا نعرہ ایک دھوکا تھا۔