سبی، ضلعی انتظامیہ کا پیٹرول پمپس پر چھاپے پیمائش کا جائزہ لیا

| وقتِ اشاعت :  


سبی : ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سبی نے شہر میں قائم پیٹرول پمپوں پر چھاپہ مار کر خالص پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اور پیڑول کا ناپ چیک کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی کے ہمراہ تحصیلدار زابر ڈومکی ، نائب تحصیلدار محمد اقبال سومرو۔



مارگٹ کوئلہ کان حادثہ 3کانکن جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں تین کانکن جاںبحق ہوگئے ہیں ۔مقامی ذرائع ک ے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کوئلہ کان میں حادثہ کے نتیجے میں تین نوجوان کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں



الیکشن کمیشن کا سندھ میں حلقہ بندیاں موخر کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


 الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندیاں موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے  چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات  کی ، ذرائع کے مطابق۔ الیکشن کمیشن  نے سندھ حکومت کی درخواست پر  سندھ میں حلقہ بندیاں موخر کرنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔



ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، تین سال میں ہماری آبادی اوور اسپیڈ اور معیشت انڈر اسپیڈ آچکی ہے، نوجوانوں کے لئے راستے بند کردیےجائیں تو انقلاب آتا ہے۔



ہائیکورٹ میں زیر التوا ایک اپیل کیلئے پوری عدلیہ کی اینٹ سے اینٹ بجادی گئی، اٹارنی جنرل

| وقتِ اشاعت :  


سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سماعت میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس ہائی کورٹ میں ایک سزا کے خلاف اپیل چل رہی ہے، جس کے لیے پوری عدلیہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ہے۔