شہید سر زاہد آسکانی کی یاد میں دی اویسس اسکول گوادر میں ایک تقریب کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  گوادر میں تعلیمی انقلاب کے بانی شہید سر زاہد آسکانی کی یاد میں دی اویسس اسکول گوادر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبا طالبات اور اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اسکول کے طلباء طالبات نے شہید کی ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا طالبات و دیگر مقررین نے شہید زاہد آسکانی کی زندگی اور اْن کی تعلیمی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گوادر میں تعلیمی انقلاب لانے میں شہید سر زاہد آسکانی کا ایک اہم اور کلیدی کردار رہا ہے۔



بدنام زمانہ مری معاہدے کے تحت گوادرسمیت بلوچستان کاسوداکیاگیا، رئیس ماجد شاہ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: سیاسی سماجی رہنما رئیس ماجد شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بد نام زمانہ مری معاہدے کے تحت گوادر سمیت بلوچستان کا سودا کیا گیا ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے اب مزید ڈرامہ اور ناٹک کا سیاست نہیں چلے گی اپنے سیاہ کرتوتوں ناکام پالیسیوں کی بدولت علاقائی و ملکی سطح پر ان کی جگ ہنسائی ہوئی سیاسی ورکر بیگانگی کا شکار ہو کر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔



صوبائی حکومت گوادر پرچڑھائی کرنے کے بجائے دھرناشرکاء کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دے ،مولانا ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ صوبائی حکومت گوادر پرچڑھائی کرنے کے بجائے پرامن مزدور پیشہ اورمحب وطن دھرناشرکاء کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دے پورے صوبے کی پولیس کو گوادربھیجنے کاکوئی جوازنہیں نہتے اورمظلوم عوام کو خوفزدہ کرنا شرمناک عمل ہے ضروری ہے کہ حکومتی وسائل ،غیرقانونی فشنگ ،چیک پوسٹوں اور بے روزگاری کے خاتمے میں استعمال ہوں نہ کہ ڈرانے ،دھمکانے اور بزورچپ کروانے میں استعمال ہو۔