26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، اس کا زہر نکال دیا، مولانا فضل الرحمٰن

| وقتِ اشاعت :  


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ کر اس کا زہر نکال دیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔



مولانا کیلئے اب پیچھے ہٹنا ممکن نہیں، وہ اسمبلی آکر ووٹ ڈالیں گے، رانا ثنااللہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جس مسودے پر متفق ہوئے اس سے پیچھے ہٹناان کیلئے ممکن نہیں، وہ آج اسمبلی آکر ووٹ ڈالیں گے، میری ذاتی رائے میں پاکستان تحریک انصاف کو قائل کیا ہی نہیں جاسکتا،متفق ہونا یا مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی سیاست ہی نہیں۔



جسٹس منصور علی شاہ میرٹ پر پورا اترے تو چیف جسٹس بن جائیں گے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے خود کہا کہ سنیارٹی کے ساتھ میرٹ بھی ضروری ہے، اگر وہ میرٹ پر پورے اترے تو چیف جسٹس بن جائیں گے۔



ایف بی آر نے انکم ٹیکس فراڈ میں ملوث نمایاں صنعت کار سے 70 کروڑ روپے برآمد کرلیے

| وقتِ اشاعت :  


فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بے مثال اقدام اٹھاتے ہوئے ہر سال اربوں روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والی بڑی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نمایاں صنعت کار سے 70 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔



آئینی ترمیم کا چیلنج، وزیراعظم کا دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور موجودہ سیاسی صورتحال وزیراعظم شہباز شریف کے لیے بڑا چیلنج بن گئی، وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ترک کردیا۔



مخصوص نشستوں کے کیس کی دوسری وضاحت جاری کرنے پر چیف جسٹس برہم

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر 8 ججوں کی جانب سے دوسری بار وضاحت جاری کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے عملے سے جواب طلب کرلیا، جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں کی گئی ترامیم سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کو کالعدم نہیں کرسکتیں۔



جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے تجویز کردہ آئینی مسودےکی حمایت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے۔



آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق بیانات مضحکہ خیز ہیں، امیر جماعت اسلامی

| وقتِ اشاعت :  


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے متعلق بیانات مضحکہ خیز ہیں جب کہ اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے، اب عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔



پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر رائے شماری کے بائیکاٹ کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے 26ویں آئینی ترامیم پر رائے شماری کے عمل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف احتجاج ہوگا۔