کراچی; سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق نائب صدر سجاد عباسی کی تصنیف “صحافت بیتی” کی تقریبِ پذیرائی گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نامور صحافیوں، کالم نگاروں، تجزیہ نگاروں، اساتذۂ صحافت، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔