پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پروونشیل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی… Read more »



دودھ کے ڈبے پر سیلز ٹیکس 500 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی حکومت نے  دودھ کے ڈبے پر سیلز ٹیکس 500 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کردیا۔   خبررساں ادارے آن لائن کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈبے میں بند بچوں کے دودھ پر ٹیکس سو روپے بڑھا دیا گیا ہے ۔ دو سو گرام والے دودھ کے ڈبے پر سیلز ٹیکس پانچ سو… Read more »



غیر قانونی تعمیرات کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس میں نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ شہر میں غیر قانونی تعمیرات جاری رہنے پر عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔



قومی اسمبلی: مالی سال 24-2023 کا بجٹ منظور، ٹیکس ہدف 215 ارب روپے بڑھا دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر ٹیکس کا ہدف 215 ارب روپے بڑھا کر 94 کھرب 15 روپے کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023 کے لیے 14 ہزار 480 ارب روپے کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔



سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کے لیے حکم امتناع کی درخواست مسترد

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف بنایا گیا نو رکنی بینچ قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق کے علیحدہ ہونے سے ٹوٹ گیا، چیف جسٹس نے نیا سات رکنی بنچ بنادیا جو مقدمے کی سماعت کررہا ہے، عدالت نے فوری طور پر حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔



پیپلزپارٹی کے اچھے دن شروع ہونے والے ہیں، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اچھے دن شروع ہونے والے ہیں، ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔



مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی موبائل فونز نے درآمد شدہ فونز کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے مقامی طور پر تیار کردہ یا اسمبل کردہ موبائل فونز نے بنیادی طور پر درآمد شدہ فونز کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو کہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی ہے۔



ذوالحج کاچاند نظرآ گیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کےمختلف حصوں سےچاندنظرآنےکی شہادتیں موصول ہوئیں،پاکستان میں ذی الحج کاچاند نظرآگیا ہے، لہٰذا پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہوگی۔



وفاقی پی ایس ڈی پی ،بلوچستان کے طلباء کیلئے سکالر شپ اور لیپ ٹاپ کا منصوبہ شامل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وفاقی حکومت انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے تحت 2لیب کاقیام اور بلوچستان وفاٹاکو 5000اسکالرشپس اور 14ہزار لیپ ٹاپس دے گی ۔ وفاقی پی ایس ڈی پی کی دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں تعلیم کے فروغ ،جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کریگی جس کے تحت آئندہ مالی سال کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں متعدد اسکیمات شامل کئے گئے ہیں