اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ، ویکسین دستیاب نہیں

| وقتِ اشاعت :  


نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاویداکرم کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ابھی وبا کی شکل میں نہیں ہے، منکی پاکس کو ٹیسٹ کرنےکی سہولت موجودہے لیکن فی الوقت ویکسین نہیں ہے، بیرون ملک سے ویکسین منگوانے کے انتظامات کر لیں گے۔



پی ٹی آئی سے مذاکرات سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے بلا لیا،اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد دن ڈھائی بجے کابینہ اجلاس بھی ہوگا۔



بیک ڈورسےون یونٹ لاگوکرنےکی سازش کی جارہی ہے،بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پارلیمان کےساتھ کھڑی ہیں،پورے ملک میں ایک دن انتخابات کرانے کے حامی ہیں،بیک ڈورسےون یونٹ لاگوکرنےکی سازش کی جارہی ہے،کل بھی ون یونٹ کےخلاف تھے،آج بھی ہیں،انتخابات وقت پرہونےچاہئیں،صرف پنجاب میں الیکشن سازش ہے،پنجاب میں الیکشن پہلےہوئےتونتائج تمام صوبوں پراثراندازہوں گے۔



کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں چاند نظر نہیں آیا، حتمی اعلان جلد ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد میں منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہورہے ہیں۔