عدالتی ریمارکس اور ہرزہ سرائی جیسے الفاظ کو مسترد کرتے ہیں، سعد رفیق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نا تو ہماری قیادت گاڈ فادرہے اور نہ ہی ہمارا مافیا سے کوئی لینا دینا ہے اس لئے عدالتی ریمارکس اور ہرزہ سرائی جیسے الفاظ کو مسترد کرتے ہیں۔



توقع تھی کہ نظرثانی اپیلیں مسترد ہی ہوں گی، مولانا فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ توقع تھی کہ اپیلیں مسترد ہی ہوں گی تاہم کچھ فیصلے تاریخ پر چھوڑنے چاہئیں جب کہ ایسے فیصلے دنیا میں نظیر کے طور پر استعمال نہیں ہوتے۔



ڈیرہ بگٹی، ماضی کے نمائندوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، پیسہ کی لالچ میں نام نہادآزادی کی لڑائی کا آغاز کردیا،سرفرازبگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان نے بلٹ سے بیلٹ تک کا سفر تہہ کرلیا اب ترقی اہل بلوچستان کی منزل ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے عوام سے جو وعدئے کئے تھے ان پر مرحلہ وار عملدرآمد جاری ہے بلوچستان کو اپنے مفادات کی بھینٹ چرھانے والوں کے لئے اب اس سرزمین اور عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں ۔



خضدار، اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس پر کام جاری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : سال 2017خضدار کے عوام پرمہربان ہو کرنمودار ہوا۔اربوں روپے کے منصوبوں کا جال خضدار میں بچھ گیا ،اربوں روپے کے پراجیکٹس پرخضدارسٹی اورضلع کے تحصیلوں میں تعمیراتی کام جاری ہے جن میں سے بعض منصوبوں پرتعمیراتی کام مکمل ہونے کو ہے ، آڈیٹوریم ،ڈیجیٹل لائبریریز، اسپورٹس کمپلیکس ، ٹراما سینٹر،ہیلتھ سینٹرز،روڈز،واٹرسپلائی اسکیم سمیت بہت سارے منصوبے شامل ہیں،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے اتنی بڑی تعداد میں منصوبوں کی تشکیل اور خطیر رقم فراہمی کو خضدار کے عوام کی خوش قسمتی قرار دیدی۔



وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر بھرتیاں بند کی جائیں، رؤف مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل اور سابق چیئرمین بی ایس او جاوید بلوچ نے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر بھرتیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت ڈومیسائل کی تصدیق کا عمل 1973سے شروع کریں کیونکہ جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حقوق پر مسلسل ڈاکہ ڈالا جارہاہے 70کی دہائی میں جعلی ڈومیسائل کثیر تعداد میں جاری کرکے بلوچستان کے حصے میں آنے والی ملازمتوں اور مر اعات حاصل کی گئی جس سے مقامی نوجوانوں کی حق تلفی ہورہی ہے۔



مجید اچکزئی کی تحریک استحقاق اسمبلی کمیٹی نے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کے چیئرمین انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مجید خان اچکزئی کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ جو کچھ ہوا ہے غلط ہوا ہے اگر ان کو گرفتار کر نا تھا تو ان کو اطلاع دی جاتی ان کے گھر میں چھاپہ مار کر چادر اور چادرو دیواری کی تقدس پامالی کی گئی ہے۔



رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی پر اغواہ کیس میں فردجرم عائد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ 5 کی عدالت میں رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی کے خلاف اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دیا تا ہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ۔