کوئٹہ دھماکہ جشن آزادی کی تقاریب کو سبوتاژ کرنا تھا، آرمی چیف

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگرد حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ہمارا عزم کسی بھی چیلنج سے کمزور نہیں ہو سکتا۔، حملہ آزادی کے جشن کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔



عدلیہ اور میڈیا جمہوریت پر حملہ آور ہے، مجید اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جنگ لڑی تھی آج میڈیا اور عدلیہ جو جمہوریت پر حملہ آور ہے مارشل لاء اور ڈکٹیٹروں کے دور میں میڈیا کو ایسے آزادی ملی تھی مجھ پر ایکسڈنٹ کا کیس ہے مگر دو مہینوں سے دہشتگردی اور اغواء برائے تاوان کے کیسز میں پیش ہو رہا ہے۔



نوازشریف ریلی کا مقصد جمہوریت کا تحفظ اور فروغ ہے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی اسلام آباد سے لاہورریلی جمہوریت کا کارواں ہے جو قوم کو اپنی منزل تک پہنچائے گا،عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اپنے رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے سڑکوں پراُمنڈآیاہے قوم دل وجان سے محمدنوازشریف کے ساتھ ہے ریلی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتاہے۔



غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا فیصلہ، مہم 16 اگست سے شروع ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی رجسٹریشن کا آغاز 16اگست سے شروع کیاجارہا ہے ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں چھ لاکھ سے دس لاکھ تک افغان باشندے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ۔



پاکستان کی آبادی21 کروڑ ہوگئی ،کوئٹہ کی آبادی میں 152 فیصد اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلا م آ با د : چھٹی مردم شماری 2017ء کے ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان کی آبادی13کروڑ 23لاکھ سے بڑھ کر21کروڑ 31 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت یہ آبادی 21کروڑ 90 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔



سیکرٹری تعلیم کا بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کا دورہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکریٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں پر انہیں چیئرمین بلوچستان بورڈ برائے ثانوی تعلیم ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ نے بلوچستان بورڈ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان بورڈ نے بلوچستان میں ثانوی امتحانات میں شفافیت لانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں جس کے پہلے مرحلے میں امتحانی پرچوں کی کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کے عمل کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیا اور نتیجہ آنے سے چند گھنٹے قبل تمام پرچوں کی کمپیوٹرائزڈ ڈی کوڈنگ کی جاتی ہے اور امتحانات میں نگران عملے کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔