پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں غیر جمہوری عناصرکا ٹولہ ہے، حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : وفاقی وزیر پورت اینڈ شپنگ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں غیر جمہوری عناصر کا ٹولہ ہے عمران خان کا واحد مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے ان کے جمہوریت کے خلاف اقدامات سے سیاسی کلچر تباہ ہورہا ہے نواز شریف کو ہٹانے سے سی پیک پر اثر پڑیگا وہ پیر کو پی این ایس سی بلڈنگ میں واقع کمیپ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔



لوڈشیڈنگ سے زراعت تباہ ہو چکا ہے سبسڈی بحال کیا جائے ،زمیندار ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین نصیراحمد شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے زراعت بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں حکومت بلوچستا ن میں زرعی ٹیوب ویلوں پر سب سڈی کو بحال کریں تاکہ بلوچستان کے زراعت کو تباہی سے بچایا جاسکے ۔



چاغی کے علاقے یک مچ میں ٹریفک حادثہ،6افراد جاں بحق،8زخمی

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین : ضلع چاغی کے علاقے یک مچ میں ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق 8زخمی ،لیویز ذرائع کے مطابق پیر کی شب دالبند ین سے تفتان جانے والی گاڑی اسماعیل لانڈی کے علاقے میں مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار کے ڈائیور اور چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہو جبکہ خواتین سمیت 8زخمی ہوگئے ۔



سربراہ پاک فوج سے افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



کوئٹہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ۔



شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کی اور میں باہر سے پیسا پاکستان لایا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


بنی گالا: عمران خان کا کہنا ہے یہ تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ میرا اور شریف خاندان کا کیس ایک ہے تاہم نوازشریف کے کیس میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری ہوئی، عدالت میں شریف خاندان نے جھوٹ بولا جب کہ میں نے باہر سے پیسا کمایا اور پاکستان لایا۔