بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے طاقت سے حل نہیں ہو سکتا،حئی بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے بانی اور مرکزی آرگنائزر سابقہ سینیٹر ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اس کو گولی ڈنڈے اور طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا ۔ہر آمر نے اور سیاسی جماعتوں نے یہ تسلیم کیا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی طورپر حل کیا جانا چاہئے ۔



اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دینے والے ملک سے کھلی دشمنی کر رہے ہیں ،شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دینے والے ملک سے کھلی دشمنی کر رہے ہیں اور ان کی دھمکی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ ایک تقریب کے اختتتام پر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جو عوام کو انصاف دلانے کی جد وجہد کی دعوی دار ہے



بارکھان بغاو سے 35سالہ نوجوان کی نعش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو +ڈیرہ بگٹی : بارکھان بغاو سے دو دن پرانی نعش برآمد، شناخت منظور احمد کے نام سے کی گئی ، ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نصب بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیاگیا، تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقعے بغاو میں دو دن پرانی 35سالہ نوجوان منظور ا حمد ولد رحمان کی کی نعش برآمد ہوئی ہے



سانحات کے بارے میں کس سے پوچھیں ،پی ٹی سی واقعہ پر سیکورٹی حکام اور چیف سیکرٹری سے بھی تحقیقات ہونی چاہیئے ،محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پولیس ٹریننگ کالج میں کیڈٹس کے پاس اسلحہ ہوتا تو یہ حملہ نہیں دوبدولڑائی ہوتی سانحات کے بارے میں کس سے پوچھیں سیکورٹی حکام اور چیف سیکرٹری سے بھی تحقیقات ہونی چاہئے میں اس دن سیاست چھوڑ دونگا جس دن میں نے اپوزیشن کا حق چھینا آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پارلیمان میں بیٹھا کوئی بھی شخص عوام کے ووٹ کو تقدس نہیں دے رہا



مجھے اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو وزیر اعظم کو کے پی میں داخل نہیں ہونے دینگے ،پرویز خٹک کی وارننگ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکومت ہمیں گولی مارے یا رکاوٹیں کھڑی کرے ہر صورت دھرنے میں شرکت کریں گے اور اگر موٹر وے نہ کھلی تو پورے صوبے کو اسلام آباد لے جاؤں گا ۔ ایک صوبے کے وزیر اعلی کو دوسرے صوبے میں جانے سے روکنا ظلم اور بادشاہت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔



کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں، عمران کا سیاسی سفر چند دنوں میں ختم ہوجائیگا، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


قصور: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ پانچ سال بھی مسلم لیگ کی حکومت بنے گی۔پنجاب کے ضلع قصور کے میں پھول نگر (بھائی پیرو) میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین کو مسلم لیگ کی طرح کا جلسہ منعقد کرنے کے لیے 2 ماہ لگ جاتے ہیں۔