اقتصادی راہداری کو بعض عناصر متنازعہ بناکر سیاسی دکانداری چمکارہے ہیں، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اب منفی سیاست کیلئے جگہ نہیں رہ گئی ہے عوام کے جذبات سے کھیل کر سیاسی عمارت بنانے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگانیشنل پارٹی ایک واضح سیاسی موقف کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی قومی و سیاسی ،ثقافتی حقوق کے حصول کی جدوجہد جمہوری و سیاسی انداز سے کر رہی ہے



سی پیک دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا ،بھارت نے غلطی کی تو تلخ انجام سے دو چار کریں گے ،مولانا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


سوراب: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ سی پیک کی تکمیل سے ملک معاشی ترقی کے نئے منازل طے کرے گا،ایشیاء کا یہ تاریخی منصوبہ پاکستان دشمن قوتوں کوہضم نہیں ہورہااس لئے مختلف ہتھکنڈوں کاسہارالے رہے ہیں،عالمی سامراج امریکہ یااپنے دیگرہمنواؤں کے اشاروں پربھارت کسی بھی غلطی کامرتکب ہواتواس کاانتہائی تلخ انجام بھی اسے بھگتناہوگا



او تھل سیکو رٹی کے سخت انتظاما ت ، او ستہ محمد سے 6افراد کو گر فتار کر لیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل ،او ستہ محمد: حب میں ماتمی جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔9محرم کو فلیگ مارچ کیا جائے گا۔سیکیورٹی کیلئے 800اہلکاراور100آفیسران تعینات کیئے گئے ہیں ۔تمام داخلی اورخارجی راستے سیل کردیئے جائیں گے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کوبھی تیارکیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی لسبیلہ محمدجعفرخان نے اوتھل میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔



لندن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار

| وقتِ اشاعت :  


لندن: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کردیا جس کے بعد جہانگیر ترین، چوہدری سرور اور شیخ رشید کا دورہ لندن ناکام ہو گیا۔



نا اہلی کیس؛ الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا ، وکیل وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا لہذا پاناما لیکس پر وزیراعظم کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کی جائیں۔



دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی۔



کرا چی بی ایس او آ زاد کی بشیر بلو چ کی با زیا بی کیلئے ریلی کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


کراچی( اسٹاف رپورٹر) بی ایس او (آزاد) کی جانب سے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شبیر بلوچ کی رہائی کے حوالے سے آرٹس کونسل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں بی ایس او(آزاد) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی ۔



جعلی شناختی کارڈز کیس، 16سو نادرا ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : جعلی شناختی کارڈز کیس میں1600نادرا ملازمین ملوث ہونے کا انکشاف۔ جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں گریڈ17کے افسران سمیت765ملازمین فارغ جبکہ 856ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا ملازمین اور جعلی بھرتیوں کی تفصیل منظر عام پر آ گئی۔