پیپلز پارٹی کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات، شریف فیملی کے احتساب کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے شیخ رشید کے ساتھ ان کی رہائش گاہ لال حویلی پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاناما لیکس کی تحقیقات پر بات چیت کی گئی اور پیپلز پارٹی کے وفد نے شیخ رشید کو 2 مئی کو اپوزیشن کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔



ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کے شواہد کا جائزہ

| وقتِ اشاعت :  


لندن: لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے نیشنل ٹیررسٹ فنانشل انویسٹی گیشن یونٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے مبینہ سرگرمیوں کے شواہد کی فائل کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کو جمع کرادی۔ سی پی ایس کے حکام اب اس حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا 6 مشتبہ افراد کے خلاف شواہد اتنے مضبوط ہیں



‘اسامہ تک امریکی رسائی میں پاکستان نے مدد کی’

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکا کے مشہور تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نے ایک بار پھر کہا ہے کہ سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن تک پہنچنے میں پاکستان نے امریکا کی مدد کی تھی۔ پولٹزر پرائز جیتنے والے سیمور ہرش نے یہ دعویٰ پہلی بار ایک سال قبل اپنے ایک مضمون میں کیا تھا، جس نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا اور وائٹ ہاؤس کی



سیکرٹری خارجہ ملاقات ،بلوچستان میں را کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی/ اسلام آباد: بھارت نے پاکستان سے ’’را‘‘ کے افسرکلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی تاہم پاکستان نے اسے قومی سلامتی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو سے تفتیش جاری ہے ،بھارت کو قونصلر رسائی کیلئے تحریری درخواست دینی چاہیے،پاک بھارت خارجہ سیکرٹری ملاقات میں پاکستان نے ’’ را‘‘ کی بلوچستان اور کراچی میں سرگرمیوں اور سمجھوتہ ایکسپریس واقعے کے ملزمان کی رہائی پر گہری تشویش کا اظہار کیااور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کرنے پر زوردیا ہے



پانامالیکس، اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں میں تیزی مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے 2مئی کو اجلاس طلب کرلیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پانامہ لیکس کے معامے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اپوزیشن جماعتوں پاکستان تحریک انصاف ،ایم کیوایم اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جن میں پانامہ لیکس کے معاملے پر مشرکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ پیر کے روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور پی ٹی آئی کے ر ہنماء شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 2 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس میں خورشید شاہ کے چیمبر میں ہوگا۔



اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ،اقتصادی راہداری منصوبہ کا حصہ بننے اور پاکستان کی توانائی شعبے میں مددکیلئے تیارہیں،ایران

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کو تیار ہے‘ ایران پاکستان کی توانائی کے شعبے میں مدد کرنے کو تیار ہے۔ ایران نے نہ ماضی میں اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف کسی ملک کو استعمال کرنے کی اجازت دی اور نہ آئندہ دے گا‘ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان ایک اہم سنگ میل تھا‘ اس دورہ کے موقع پر پاکستانی میڈیا میں ایران کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی خبریں شائع اور نشر ہونے پر ہمیں بہت دکھ ہوا‘ اگر افغانستان میں امن اور استحکام ہوگا تو پاکستان اور ایران میں بھی امن اور استحکام ہوگا۔



وزیراعظم کا اعلان کردہ کمیشن مسترد، نئے کمیشن میں انٹرنیشنل فرانزک آڈیٹر شامل کئے جائیں، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے اعلان کردہ انکوائری کو کمیشن مسترد کردیا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں نئے کمیشن میں انٹرنیشنل فرانزک آڈیٹر شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ، پانامہ لیکس کے معاملے پر پہلے وزیراعظم کا احتساب ہوگا پھر دوسروں کا ہوگا ، معاملے کو دبانے کی کوشش کی تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا ، آج چوبیس اپریل کو ہونے والے جلسہ میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔



چیف جسٹس کو خط لکھنے پر وزیراعظم کا شکریہ ،پانامالیکس پر تحقیقات کیلئے عالمی فرانزک آڈٹ سے مدد لی جائے، خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ چیف جسٹس کوخط لکھنے پروزیراعظم کاشکریہ،مگرصرف ججزپرمشتمل کمیشن بنانامسئلے کاحل نہیں ،انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ سے پیسے کے لین دین کاپتہ چلے گا،اگرالزامات ثابت نہ ہوئے توخوشی ہوگی ۔سیدخورشیدشاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کوپاکستانی میڈیاپرناراض نہیں ہوناچاہئے ،پانامہ لیکس کے الزامات انٹرنیشنل میڈیانے اٹھائے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الزامات پرپارلیمنٹ میں بحث ہوئی2وزرائے اعظم مستعفی ہوئے ایک پربہت دباؤآیا،ہمارے وزیراعظم معافی مانگنے کی باتیں کررہے ہیں ۔



فوجی افسران کی کرپشن کامعاملہ کیسےسامنے آیا؟

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: پاک فوج کے 6 افسران کی بدعنوانی اور جبری ریٹائرمنٹ کا معاملہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر کی حادثے میں ہلاکت کے بعد سامنے آیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2014 میں ایف سی کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) میجر جنرل اعجاز شاہد نے اپنے بیٹے کی نئی نان کسٹم پیڈ اسپورٹس کار کی جانچ اور اسے مکمل طور پر قابل استعمال بنانے



گوادر سے نواب شاہ تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جلد شروع ہو گا ،قائمہ کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کو بریفنگ دی گئی ہے کہ گوادر سے نواب شاہ تک 700 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جلد شروع ہو جائے گا، منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی، منصوبے کے لئے چین مالی معاونت فراہم کرے گا ٗکراچی اور لاہور کے درمیان 1100 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن منصوبے پر روسی کمپنی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں او جی ڈی سی ایل ہاؤس میں چیئرمین بلال احمد ورک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان محمد ارشد خان لغاری، چوہدری خالد جاوید وڑائچ، نواب علی وسان، شہریار آفریدی، ناصر خان خٹک اور دیگر ارکان کے علاوہ سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور او جی ڈی سی ایل، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔