کوئٹہ : ضلع آوران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کونسلر سمیت دو افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کیمطابق اتوار کے روز ضلع آوران کے علاقے مانجھی بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے کونسلر مولابخش اور دکاندار محمد بخش موقع پر جاں بحق ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی
کوئٹہ : گڈانی میں جہاز توڑنے کا کام دوبارہ شروع ، حفاظتی انتظامات پر مزدور رہنماؤں کا عدم اطمینان کا اظہار ،،،کو ئٹہ سے میں،،بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پرانے سمندر ی جہاز وں کو توڑنے والے 22 کمپنیوں نے عدالت سے دفعہ 144 کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کے بعد ا پنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے ڈپٹی کمشنر ضلع لسبیلہ سید ذوالفقار شاہ کے بقول سمندر میں اس وقت 17 جہاز لنگر انداز ہیں ، اور متعلقہ حکام نے وہاں کام کر نے والے مزدوروں کے لئے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے بعد کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے:
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے قطری شہزادے کو تلور کے شکار کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نایاب پرندے کا شکار غیر قانونی ہے۔
لندن: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی کوششوں کو موجودہ حکومت آگے بڑھانے میں ناکام رہی اور موجودہ حکومت نے پڑوسی برادر ملک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا بہترین موقع گنوا دیا ہے۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر ایک گھر میں مکینوں نے گیس کا سلنڈ ر جلتا چھوڑ دیا۔ کمرے میں گیس بھرنے سے زور دھماکا ہوا ۔
کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے مگردشمن کو کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سیکیورٹی بہت اہمیت اختیار کرگئی،کیڈٹس ملکی سرحدوں کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں ۔
اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے گذشتہ دو سال کے دوران ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے مجموعی طور پر 2ارب 33کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے ،آزاد کشمیرکی 5یونیورسٹیوں کو65کروڑبلوچستان کی 9یونیورسٹیوں اور تعلیمی ادروں کو 23کروڑ90لاکھ روپے،اسلام آباد کی 20 یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں کیلئے2کروڑ50لاکھ روپے،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کیلئے2کروڑ،خیبر پختونخوا کی 24یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں
لاہور: تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قر یشی نے کہا ہے کہ عوام پانامہ کیس میں نئے سامنے آنیوالے انکشافات سے آگاہ کر نے کیلئے ملک گیر عوام رابط مہم شروع کی جا رہی ہے ‘تحر یک انصاف 17جنوری سے پہلے 2مقامات پر ’’عوامی عدالت ‘‘لگائیں گی ‘ سپر یم کورٹ پانامہ کیس میں جو بھی فیصلہ کر یگی قبول ہوگا مگر ہم کمیشن نہیں چاہتے ‘سپر یم کورٹ جو نیا بینچ بنائے اس میں موجودہ بینچ کے4ججز کو بھی شامل کیا جائے ‘پیپلزپارٹی 27دسمبر سڑکوں پر نکلی تو میں انکاساتھ دوں گا تحر یک انصاف کو بھی پیپلزپارٹی کے 4مطالبات پرکوئی اعتراض نہیں ‘
بسیمہ : بسیمہ سول ہسپتال اس جدید دور میں جو کہ ضلع واشک کا بڑا سول ہسپتال ہیں لیکن کوئی بھی سہولیات موجود نہیں ہیں اور ایکسرے مشین موجود جو کہ کسی کام کا بھی نہیں ، اور بیڈز کے فوم کمبل ڈرپ اسٹینڈ موجودنہیں سول ہسپتال کے شیشے ٹوٹ پھوٹ اور صفائی کا نظام درہم برہم ہے، جبکہ دوسری جانب بسیمہ سول ہسپتال سی پیک سے آدھا کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں،