من پسند احتساب اور مقدس گائےکا نظریہ بدترین قسم کی کرپشن ہے، آصف زرداری

| وقتِ اشاعت :  


دبئی: سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ من پسند احتساب، مقدس گائےکانظریہ،دہرا معیار بھی بدترین قسم کی کرپشن ہے اور سیاسی جوڑ توڑ کے لئے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی 87ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج ہم آئین کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی پر کرپشن کے بے جا الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، من پسند احتساب، مقدس گائےکانظریہ،دہرا معیار بھی بدترین قسم کی کرپشن ہے



اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد، پنجاب اور خیر پختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، لاہور اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ اور زمین میں اس کی گہرائی 175 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی



آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کردی

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 9 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فوجی عدالتوں نے ان دہشت گردوں کو راولپنڈی پریڈ لین مسجد، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر ملتان، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، شہریوں کے اغواء اور قتل کے جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی



‘پاکستان میں داعش کو برداشت نہیں کیا جائے گا’

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ داعش کے حوالے سے سیکیورٹی ادارے مستعد ہیں اور پاکستان میں داعش کا سایہ تک برداشت نہیں کریں گے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں ہے، نہ ہی داعش کو پاکستان میں برداشت کیا جائے گا



سال نو پر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں نئے سال کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے یکم جنوری تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق شہر میں موٹرسائیکل کے بغیرسائلنسر استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہوگی



وزیر اعظم آج ژوب میں راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا سنگ بنیادر رکھیں گے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعظم میاں نواز شریف آج ژوب کا مختصر دورہ کریں گے جہاں وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ کے معاملہ پر خیبر پختون خوا اور بلوچستان کو شدید تحفظات تھے۔ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کے نتیجہ میں یہ معاملات پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کے فیصلہ سے طے پائے۔ دیگر لوازمات پورے ہونے کے بعد اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام کا آغاز آج بدھ کو ہورہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کے ضلع ژوب میں مغل کوٹ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق مغل کوٹ کیرج وے اقتصادری راہداری کا حصہ ہے۔چار رویہ سڑک کی تعمیر کی نگرانی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کرے گی۔



سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق 4 دہشت گردوں نورسعید، مرادخان،عنایت اللہ اوراسرارالدین کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے، چاروں دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث تھے اورانہیں فوجی عدالت میں سزا سنائی گئی تھی، چاروں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدستخط کیے تھے۔ واضح رہے کہ 2 دسمبرکوکوہاٹ ہی کی جیل میں سانحہ آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے ہولناک حملے کے 4 منصوبہ سازوں مولوی عبدالسلام ولد شمسی، حضرت علی ولد اول بازخان، مجیب الرحمان عرف نجیب اللہ ولد گلا جان اورسبیل عرف یحییٰ ولد عطاء اللہ کو بھی پھانسی دی گئی تھی۔



کراچی آپریشن کسی صورت ادھورا نہیں چوڑیں گے ،نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور کراچی میں مکمل بحالی امن ہمارا مشن ہے ۔ اس کام کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے ۔ کراچی آپریشن کا آغاز ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن تین سال پہلے کے کراچی کو دیکھ لیں آج کراچی آپریشن کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں ۔انہوں نے یکم جنوری 2016 ء سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ تاجر برآمدات میں اضافے کے لیے مزید محنت کریں ۔ ہم بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کریں گے اور 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ تھرکول منصوبہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل ہے ۔ 2018 تک 10 ہزار اور 2025 تک مزید 15 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی ۔ ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو لوٹنے نہیں دیں گے ۔



لڑکی زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم عدنان سمیت 8 ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے آٹھوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس نے لڑکی زیادتی کیس کے آٹھوں ملزمان کو پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ہے اور کیس کے اصل حقائق جاننے کے لئے ملزمان سے تفتیش کرنے کے لئے انہیں 10 روزہ ریمانڈ پر حوالے کیا جائے گا



کراچی میں رینجرزکی کارروائی، 6 دہشت گردگرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے ناظم آباد ،اورنگی ٹاؤن اورلانڈھی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارکر6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا