وزیراعظم نواز شریف کی بشیر بلور کے صاحبزادے کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: وزیراعظم نواز شریف اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے صاحبزادے عثمان بلور کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔



شہر بند نہیں کرنا چاہتے لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ احتجاج کے باعث کوئی شہر بند ہو لیکن ایسا کرنے کے لئے حکومت نے مجبور کیا اور تکلیف کے لئے شہریوں سے معذرت چاہتا ہوں۔



پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے ایک قدم آگے بڑھے تو حکومت 2 قدم بڑھائے گی، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا اور پی ٹی آئی مسئلے کے حل کے لئے ایک قدم آگے بڑھی تو حکومت 2 قدم بڑھے گی۔



وزیر اعظم بننا ہوتا تو واشنگٹن کا طواف کرتا، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ اگر انہیں وزیر اعظم بننا ہوتا تو وہ واشنگٹن کا طواف کرتے درحقیقت یہ ملک میں تبدیلی کا وقت ہے جو ہاتھ سے نہیں نکلنا چاہیے۔



عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو مذاکرات بھی شروع ہوجائیں گے، پرویز رشید

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں کہ اگر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو مذاکرات کا سلسلہ بھی دوبارہ وہیں سے بحال ہوجائے گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔



جوڈیشل کمیشن پر سب متفق ہیں تو دیر کس بات کی ہے، سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سیاسی جرگے کے سربراہ اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب کاموقف ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تو دیر کس بات کی ہے جب کہ اس حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی ایک ہی صفحے پر ہیں۔