اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جب تک پاناما لیکس کے معاملے پر قوم سے سچ نہیں بولیں گے تو مزید دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے۔ لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے حکمران قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں،