پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی قرارداد منظور

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:پنجاب اسمبلی کے ایوان نے وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی،وفاقی وزراء مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اور مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نفرت انگیز پریس کانفرنس کرنے اورپی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر غیر قانونی چھاپے کے خلاف قراردادیں کثرت رائے سے منظور کر لیں،



افغان مہاجر ین کی 23فیصد آبادی بلوچستان 58فیصد کے پی میں رہائش پذیر ہیں،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے حکومت کو افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی جبکہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ذیلی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا، وزارت سیفران حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے تقریبا54کیمپس ہیں، بہت سارے افغان رفیوجیز شہری علاقوں کی طرف جا چکے ہیں،اس وقت افغان مہاجرین کی رجسٹرڈٖ تعداد کا 32فیصد اب کیمپس میں رہ گیا ہے اور تقریبا68 فیصد شہری علاقوں میں رہ رہا ہے، ہمارے پاس غیر رجسٹرڈ 0.7ملین افغان مہاجرین ہیں۔



ترک حکومت اور عوام مشکل کی گھڑی میں پا کستان کے ساتھ ہے،ترک سفیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پا کستان میں متعین ترک سفیر محمد پیکا سی(Mehmet Pacaci) نے کہا ہے کہ ترک حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں پا کستان کے ساتھ ہے، پا کستان میں کلا ئمٹ چینج کے با عث سیلا بی صورتحال پیدا ہو ئی ہے جس کے با عث قیمتی انسانی جا نوں کے ضیا ع سمیت آبا دیوں اور انفرا سٹریکچرکو بھی وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے،



عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ

| وقتِ اشاعت :  


الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے دوران ان کے وکیل علی ظفر کے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے شواہد کے مطابق عمران خان کو نااہل کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا، اسپیکر نے یہ ریفرنس 5 اراکین کی درخواست پر فائل کیا جس میں کہا گیا کہ 63 ٹو کے تحت درخواست دائر کی گئی۔



نئے انتخابات ملک کے لیے بہتر ثابت ہوں گے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے مؤثر ثابت ہوں گے۔