اسلام آباد: وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ مغربی روٹ پر کام تیز رفتاری سے مکمل کر کے تمام صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے، ترقیاتی ایجنڈے سے ملک کی تقدیر بدلیں گے اورپاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا ۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ انڈس ہائی وے کے ادھورے سیکشن فوری مکمل کئے جائیں۔