واشنگٹن: امریکا اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند تنظیم داعش اور النصرہ پر لاگو نہیں ہوگا۔غیر ملکی خبرساں ادارے کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ بندی کے لیے امریکا اور روس کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے جس کا اطلاق 27 فروری سے ہوگا تاہم جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند تنظیم داعش اور النصرہ پر لاگو نہیں ہوگا،معاہدے کے تحت شام میں لڑائی میں مصروف تمام گروپس 26 فروری کی دوپہر سے جنگ بندی کے پابند ہوں گے جس کی نگرانی امریکی اور روسی حکومتیں کریں گی،یہ مسودہ اختتام ہفتہ کو امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری اور روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کے ملاقات کے بعد ہوا ہے۔12 فروری کو عالمی اور مشرقِ وسطی کی علاقائی طاقتوں کے درمیان لڑائی روکنے پر مذاکرات ہوئے تھے۔
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے تحت اتوارکو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں شامل سیاسی، مذہبی، قوم پرست اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے متفقہ طور پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری کے عمل کی نگرانی صوبائی حکومتوں کے سپرد کی جائے اور مردم شماری کی ابتداء سے اختتام تک مشترکہ نگرانی کا نظام قائم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی شماریاتی ادارے کی گورننگ کونسل میں تمام صسوبوں کو مساوی نمائندگی دی جائے۔ خانہ شماری کی مدت میں کم از کم 10 دن اور مردم شماری کی مدت میں کم از کم 1 ماہ مقرر کی جائے۔ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مردم شماری میں نگرانی اور سیکورٹی کی نگرانی دی جائے اور وفاقی حکومت غیر ملکی تارکین وطن کو واپس ان کے ممالک میں بھیجنے اور ان کی رجسٹریشن کا مناسب انتظام کرے۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ، اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نو تشکیل شدہ سپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کادورہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف کو سکیورٹی ڈویژن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس ڈی کو پاکستان چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے
لشکر گاہ: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف پیش قدمی کے دوران 52 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں جنگجو طالبان کی پیش قدمی کے دوران افغان سیکورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔تین مقامی افسروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ صوبے میں مختلف مقامات پر لڑائی میں 25 فوجی اور 27 پولیس اہلکار مارے گئے۔اتوار کو ہلمند میں پیش آنے والے بدترین واقعہ میں جنگجوؤں نے بارود سے بھری فوجی ہموی گاڑیوں کی مدد سے سنگین میں ایک چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کرتے ہوئے 7 فوجیوں اور 15 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ داعش جس فقہ اسلام کا استعمال کر رہی ہے اس کا پاکستان میں وجود نہیں ،داعش کے فیصلہ ساز پاکستان میں موجود نہیں ، 45 دہشتگرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں،داعش کا نام استعمال کرکے ایک فرنچائزکھول لیتے ہیں ، ہم کیوں بضد ہیں کہ دہشتگرد تنظیم داعش کاپاکستان میں وجود ہے ؟دہشتگرد تنظیموں کا صفایا کرینگے اور پاکستان کو پر امن ملک بنائیں گے جن کی دم پر میرا پاؤں آتا ہے انکو بھی علم ہے ، پٹھان کوٹ واقعے پر سپیشل ٹیم کے دورے سے متعلق چند دنوں میں بھارت کو آگاہ کر دیا جائے گا، مولانا عبد العزیز سے متعلق تمام ریکارڈ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں رکھوں گا۔منگل کووفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے ٹیکسلا میں 1122 اور ہسپتال کادورہ کیااورہسپتال میں جاری کاموں کاجائزہ لیا
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارتی اعتراض بلاجواز ہے۔ کہا ہے پاکستان کو طیاروں کی فروخت ضروری تھی، طیارے دہشتگردوں کیخلاف معاون ثابت ہونگے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیلئے لڑاکا طیارے لازمی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے باعث افغانستان میں بھی عسکریت پسندی میں کمی آئی ہے۔ پاکستان میں جاری آپریشن کے بعد افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام بحال ہوگا۔دریں اثناء امریکہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت اسکا ذاتی معاملہ ہے ،امید ہے پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے گا۔
کلر سیداں: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے کچھ لوگوں کی دم پر پاؤں رکھا گیا تو میرے خلاف پراپیگنڈے کرنے شروع ہوگئے۔ پاکستان میں داعش اپنی اصلی حالت میں موجود نہیں کچھ لوگ داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کررہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز
کراچی: پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث 3دہشت گرد نیٹ ورکس کا گٹھ جوڑ توڑ دیا گیا،کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی، القاعدہ برصغیراور تحریک طالبان پاکستان نے مل کر دہشت گردی کی کارروائیاں کیں،لشکر جھنگوی سندھ کے امیر نعیم بخاری، القاعدہ برصغیر کا اہم دہشت گرد مثنیٰ، خود کش اور دھماکہ خیز موادتیار کرنیوالے دہشت گردوں سمیت 97 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کچی آبادیوں کے مقدمے میں کم آمدنی والے اور بے گھر افراد کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوآخری موقع دیتے ہوئے دو ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم دیا ہے اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو حکومتوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پنجاب کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اطہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے‘ عدالت نے بے گھر افراد کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت کو ایک کمیشن قائم کرنے کا بھی حکم دیا
واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی خا رجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کیے جانے کی مخالفت کردی۔ سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب کروکر نے اس سلسلے میں ایک خط وزیر خارجہ جان کیری کو تحریر کیا ہے۔خط میں جان کیری سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حقانی گروپ سے روابط ہیں لہذا اسے ایف سولہ طیارے فروخت نہ کیے جائیں۔اپنے خط میں کروکر نے لکھا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو اپنے ملک میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں۔پاکستان چاہے تو خود اپنی رقم سے یہ طیارے خرید سکتا ہے وہ امریکا کو یہ طیارے کم قیمت پر پاکستان کو فروخت نہیں کرنے دیں گے۔