روشنیوں کے شہر میں موت کے سائے، آج بھی 4 افراد موت کی نیند سلادیئے گئے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر میں دن دیہاڑے سڑکوں پر لوگوں کا قتل اور بوری بند لاشیں ملنا معمول بن گیا ہے، آج بھی مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔



وزیراعظم نوازشریف سرکاری دورے پر کل ایران روانہ ہوں گے، دفترخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر کل ایران کے دارالحکومت تہران روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایرانی صدرحسن روحانی نے دورے کی دعوت دی تھی، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی،



سپریم کورٹ میں جیو کے معاملے پر پیمرا کو آزادانہ کام کرنے کا حکم جاری کرنے کیلئے درخواست دائر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جیو کے معاملے پر پیمرا کو آزادانہ طور پر کام نہ کرنے دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں عدالت عظمیٰ سے پیمرا کو آزادانہ کام کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔



حکومت کا پاکستانیوں کے اربوں ڈالر واپس لانے کیلئے سوئس حکام سے مذاکرات کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: حکومت نے سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر واپس لانے کے لئے سوئس حکام سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ حکومت سوئس بینکوں سے غیر قانونی اثاثہ جات واپس لینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے جوئیل کاکس کی 10لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی (ظفراحمدخان)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار امریکی شہری جوئیل کاکس کی 10لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے امریکی شہری کو 10مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا