کراچی ،جبری گمشدگی کے خلاف آج تیسرے روز بھی احتجاجی کیمپ جاری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ اور بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ کراچی پریس کلب کے باہر پیر کے روز بھی جاری ہے۔ کراچی سے لاپتہ ہونے والے کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے حکومتی اداروں کی جانب سے بلوچوں کے اغوا کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔



پاکستان میں تیزی سے بڑھتی آبادی تشویشناک ہے وسائل کی کمی مسائل کوجہنم دے رہی ہے میڈیا مشاورتی نشست

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان میں میڈیا سے وابستہ دانشوروں ، صحافیوں، ماہرین اقتصادیات اور پاپولیشن کونسل نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شرح آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے بجٹ میں غیر معمولی اضافے ، ٹھوس اقدامات اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے،… Read more »



بلوچستان اور سندھ کواس کے حصے کا پانی بروقت فراہم کرینگے خورشید شاہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے امید ہے پانی کی قلت کم ہو جائے گی ،حکومت کی کوشش ہے تمام صوبوں کو پانی کی یکساں سہولت دی جائے، بلوچستان اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی بروقت فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے، بلوچستان کے معاملے پر قائم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں جلد وزیر اعظم کو مفصل رپورٹ پیش کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی وسائل خورشید شاہ کی زیر صدارت بلوچستان کوپانی فراہمی کے بار ے میں خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔



بلوچستان میں کھادکی اسمگلنگ پر اینٹی اسمگلنگ فورسز کو کوتاہی نہیں برتنی چاہئے، محمداسرارترین

| وقتِ اشاعت :  


سلام آباد: وفاقی وذیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کھاد کے مسائل ہیں اور کھاد کی تقسیم کی وجہ سے منسٹرفار کامرس نے اس کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔



‘آئی ایم ایف لچک نہیں دکھارہا، پیٹرول مہنگا کرنے کے باوجود اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے‘

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ  مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے۔



مشکل فیصلے کیے ہیں، ضرورت پڑی تو مزید کریں گے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے بڑا معاشی چیلنج ملا لیکن ہم نے اس ذمے داری کو نبھائیں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں اور اگر اس ملک کی معیشت کو سدھارنے کیلئے مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو وہ بھی کریں گے۔