گوادر میں پانی بجلی مسائل حل کرینگے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جنوبی بلوچستان پیکج کیلئے فنڈز کی فوری اجراء کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی بلوچستان طرز پر شمالی بلوچستان پیکج کاجلد اعلان کیاجائے گا، گوادر میں پانی اور بجلی کے ترقیاتی منصوبوںکیلئے وفاق بھرپور معاونت کریگی ،چمن کوئٹہ تا کراچی شاہراہ کی تعمیر وفاق کی اولین ترجیح ہے وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مسائل کے فوری حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔



شہری علاقوں کو غلام بنانے کا قانون واپس نہ لیا تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا، خالد مقبول

| وقتِ اشاعت :  


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں کو غلام بنانے کا قانون واپس نہ لیا تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا، آئین پر شب خون مارا جا رہا ہے، چیف جسٹس از خود نوٹس لیں۔



پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 10 دسمبر کو ہر گاؤں اور شہر میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کے دوران سڑکیں بند کی جائیں گی۔



بلوچستان کے پندرہ 20 سال سے غائب لوگ واپس آئے ہیں، اس معاملے کی انویسٹی گیشن ہونی ہے شیریں مزاری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا صحافی اور بلاگر مدثر نارو بازیابی کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب قانون بن جاتا ہے تو یہ چیزیں رکتی ہیں، کسی کو اٹھایا ہی نہیں جانا چاہیے، قانون بن جائے تو زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔