پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت او گرفتاری کی بھارتی خبروں کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مبینہ پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت اور دوسرے کو گرفتار کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے مبینہ پاکستانی ”عسکریت پسند“ کی ہلاکت اور گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے. اور کہا ہے کہ بھارتی الزامات پاکستان کی ساکھ کو خراب کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں اپنی گھناونی سرگرمیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔



انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 170 روپے پر پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 170 روپے کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 28 پیسے اضافے سے 170 روپے 25 پیسے ہو گیا۔انٹر بینک میں گزشتہ روز بھی ڈالر کے بھاؤ نے 170 روپے کی نفسیاتی حد عبور کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کامیابی نہیں مل سکی تھی۔



خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا۔چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے 2005 کے زلزلے سے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ایرا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کردی۔ عدالت عظمیٰ نے ایرا سے مکمل کیے گئے تمام منصوبوں کی تفصیلات تصویری شواہد سمیت طلب کرلیے۔



کوئٹہ سمیت این سی او سی کا 8شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مظفر آباد، گلگت اور سکردو شامل ہیں۔