
اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں سابق نگراں وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی بھی ملاقات میں موجود تھے۔