وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی۔



پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

| وقتِ اشاعت :  


آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معاہدے کے مطابق ایک  عشاریہ ایک ارب ڈالرز جاری کئے جائیں گے تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔



پاکستانی حکام نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے: آئی ایم ایف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی حکام نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بروقت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔



افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ 15اپریل سے شر وع ہو گا ، وفا قی حکومت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:عید کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارت داخلہ کی جانب سے بلوچستان کو احکامات دے دیے گئے۔عید کے بعد 15 اپریل سے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے فیصلے پر وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو احکامات دے دیے۔



جامعہ بلوچستان کے ملازمین کامطالبات کے حق میں احتجا جی ریلی و مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کی جانب سے جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی و ماہ نومبر 2023 کی مکمل تنخواہ کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام ، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی بحران کے مستقل حل کیلئے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بروز سوموار 18 مارچ کو دن گیارہ بجے جامعہ بلوچستان سے ایک بڑا احتجاجی جلوس پریس کلب کوئٹہ کی طرف روانہ ھوا جس میں سینکڑوں اساتذہ کرام ، خاص کر خواتین ٹیچرز آفیسران و ملازمین نے شرکت کی۔