بلوچستان میں تعلیمی بہتری کے لئے ایجوکیشن نیٹ ورک بلوچستان کے نام سے نئی تنظیم کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان میں تعلیمی بہتری کے لئے ایجوکیشن نیٹ ورک بلوچستان کے نام سے نئی تنظیم کا اعلان کردیا گیا ۔ جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زاہد مینگل ، ہاشم مری ، سمیع زرکون ودیگر نے کہنا تھا کہ اس دور جدید میں بھی بلوچستان کے اکثر علاقوں کے بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ انہیں سکولوں میں سہولیات بھی میسر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے نصاب تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ تنظیم کامقصد سول سوسائٹی کی شراکت سے تعلیمی مسائل اور ضروریات کے لئے آواز بلند کرکے شہری شراکت داری کو اس سلسلے میں ممکن بنانا ہے



ادارے نوجوانوں کی تحریک سے وابستگی ختم کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں ، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد شال زون کی آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس زیرصدارت زونل جونیئر جوائنٹ سکریٹری منعقد ہوا ،اجلاس کے مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے ممبر دین جان بلوچ جبکہ اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے ممبرفدا بلوچ تھے۔اجلاس میں ،مرکزی سرکیولر،سابقہ زونل رپورٹ ،تنظیمی امور، تنقیدی نشست ، سوال جواب ، عالمی علاقائی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے ۔اجلاس کی شروعات شہدائے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوئی۔ اجلاس سے بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے تحریک سے نوجوانوں کی وابستگی ختم کرنے کیلئے مختلف حربوں کا سہارا لے رہی ہیں لیکن بلوچ نوجوان ریاستی سازشوں سے باخبر ہو کر قومی تحریک کا باقاعدہ حصہ بن کر ریاستی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔



نوشکی، قبائلی شخصیت کے گھر پردستی بم حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : بلوچستان کے علاقے نوشکی میں قبائلی شخصیت کے گھر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی قاضی آباد میں حاجی غلام قادر کے گھر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔



بی این ایف کی اپیل پر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ،عوام نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا بی این ایف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے آج بلوچستان بھر میں ہونے والے شٹرڈاؤن ہڑتال، پہیہ جام اور حلقہ پی بی 50کے الیکشنز سے مکمل عوامی بائیکاٹ کو بلوچ عوام کی پاکستان سے لاتعلقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح بلوچ عوام نے گزشتہ انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچ عوام نے آج ہونے والے ضمنی انتخابات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے آپریشنز اور نام نہاد ضمنی انتخابات کے خلاف آج گوادر،پسنی، جیونی، اوڑماڑہ، مند، تمپ، تربت،ڈنڈار، گیشکور، آواران، مشکے، جھاؤ، پنجگور،ناگ، بسیمہ، واشک، خاران، سوراب، قلات، مستونگ ، کوئٹہ، حب چوکی سمیت بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہا۔ جس کی وجہ سے تمام چھوٹے و بڑے کاروباری مراکز بند رہے۔ جبکہ پہیہ جام کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی ناپید رہی۔ بی این ایف کے ترجمان نے کہا کہ ریاست کی دھمکیوں اور مسلسل آپریشنز کے باوجود بلوچ عوام کی جانب سے ہڑتال کی کامیابی اور الیکشنز کا بائیکاٹ حکمرانوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ بلوچ اپنے جغرافیہ و تاریخ کا مالک خود بننے کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔



وزارت پانی وبجلی زمینداروں سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کرے ،زمیندار ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت قائمقام چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی منعقد ہوا، جس میں ایگزیکٹو کونسل کی اراکین محمد کاظم خان اچکزئی ، آغا لعل جان احمدزئی ، میر نور احمد بلوچ ، ملک رمضان مہترزئی ، حاجی فوجان بڑیچ اکبر علی مشوانی محمد افضل بنگلزئی ودیگر نے شرکت کی، بجلی کے بارے میں وفاقی وزیر پانی وبجلی اسلام آباد معاہدے پر عمل سے گریزاں ہے، معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،صوبے کے سیزن میں ایران سے سیب انگور ودیگر سبزیوں کی درآمد پر فوری پابندی لگائی جائے اس سلسلے میں پابندی کیلئے کسٹم کلکٹر سے زمیندار نمائندے ملاقات کریں گے ،کسان پیکج پنجاب بلدیاتی انتخابات پیکج تھا بلوچستان کو اس سے محروم رکھا گیا ہے



تربت، نامعلوم افراد نے محمد علی رند کے گھر کو نذر آتش کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت: مند بلومیں مسلح افراد نے بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما میر محمد علی رند کا گھر نزرآتش کردیا۔اطلاع کے مطابق گزشتہ شب مند میں نامعلوم مسلح افرا د نے حلقہ پی بی 50کیچ iiiسے ضمنی الیکشن کے امیدوار اور بی این پی عوامی کے مرکزی جونیئر نائب صدر میرمحمد علی رند کے گھر کو آگ لگادی جس سے گھر کو نقصان پہنچا۔



پاک چائنا اقتصادی روٹ بننے سے بلوچ عوام کے تحفظات و خدشات دور نہیں کئے گئے ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں پاک چائنا اقتصادی روٹ بننے سے بلوچ عوام کے تحفظات و خدشات اور بلوچوں کو گوادر سے متعلق جو مسائل و مشکلات ہیں ان کا ختم ہونا ممکن نہیں ہے اور مغربی اقتصادی روٹ ہمارے لئے ثانوی حیثیت رکھتا ہے جبکہ بلوچستان جعلی حکمرانوں اور دیگر جماعتوں نے گوادر کے بلوچوں اور بلوچستان کی عوام کے تمام مسائل مغربی روٹ تک محدود رکھیں اور بلوچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے بجائے انہیں مکمل طورپر نظرانداز کر دیا گیا ہونا تو یہ چاہئے تھا



بلوچستان میں آپریشن کیخلاف بی این ایف نے آج شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشنوں کے دوران خواتین و بچوں کو شہید کرنے اور نہتے لوگوں کو اغواء کرنے و درجنوں گھروں کو فورسز کے ہاتھوں نظر آتش کرنے کے خلاف 31دسمبر کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ریاست بلوچ عوام کو بزور طاقت غلامی تسلیم کروانے کے لئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے جاری کاروائیوں میں روز بہ روز شدت لاکر آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ مشکے، آواران، ڈیرہ بگٹی، پنجگور، مکران سمیت بلوچستان بھر میں فورسز کے ہزاروں اہلکار زمینی و فضائی کمک کے ساتھ بلوچ کش کاروائیوں میں شریک ہیں۔



لاہور میں 15 سالہ لڑکی کا ’گینگ ریپ‘

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مال روڈ کے قریب ایک گیسٹ ہاؤس میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر ’گینگ ریپ‘ کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا



نوشکی لیویز چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا راکٹوں سے حملہ،فائرنگ کا تبادلہ جاری،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات نامعلوم مسلح افراد نے شیرجان آغا کے مقام پر قریبی پہاڑی سلسلہ سے قومی شاہراہ پر واقع لیویزفورس کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا،بعدازاں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ بھی کی ،آخری اطلاعات تک فائرنگ کا سلسلہ دونوں جانب سے جاری تھی