کوئٹہ: بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے اسلام آباد میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی سے ملاقات کی اورکوئٹہ میں پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال کے گھرجاکران سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اورکوئٹہ پہنچنے کے بعد پشتونخوامیپ کے پارلیمانی لیڈرعبدالرحیم زیارتوال کے گھرجاکران سے ملاقات کی اس موقع پرپشتونخوامیپ کے صوبائی صدر وسینیٹرعثمان کاکڑ ،اراکین اسمبلی عبیداللہ بابت،نصراللہ زیرے
قلات: آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام قلات میں گیس کی عدم دستیابی کے خلاف گیس آفس کے سامنے احتجاجی ریلی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی مینگل کے رہنماء احمد نواز بلوچ ،عزیز مغل ،میر حبیب خان ، شیر احمد میر نذیر ،میر منیر احمد شاہوانی ، محمد نور فاروق اور دیگرمقررین نے کہا کہ قلات جو کہ بلوچستان کا سرد ترین علاقہ ہے، جان بوجھ کر یہاں پر گیس پریشر کو غائب کیا جاتا ہے جوکہ اہل علاقہ کے ساتھ ظلم وستم کے مترادف ہے، پچھلے ماہ میں چند دنوں کیلئے گیس پریشر کی بحالی کے بعد اب اچانک گیس کا غائب ہونا حیران کن ہے، اہل علاقہ شدید سردی میں ٹھٹھررہے ہیں
گوادر : حکومت اور انتظامیہ بے حس ہوچکی آنکارہ کورڈیم خشک ہوچکا پانی کی شدید قلت اور بحران سے شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں‘ حکومت عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں‘ ضلع گوادر کو آفت زدہ قرار دیکر گوادر کو ہنگامی بنیادوں پر میرانی ڈیم سے پانی فراہم کیا جائے پاک فوج اپنی نگرانی میں عوام کو پانی کی رسد پہنچائے ترقی کی بلند بانگ دعوے کرنے والوں کے ڈھائی سالہ کارکردگی مایوس کن رہی اگر پانی کا بحران حل نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا‘ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام گوادر میں پانی کی قلت اور شدید بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس سے مقررین کا خطاب‘ اسلامی حلقہ خواتین گوادر نے گوادر پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے‘
کوئٹہ: قدرتی وسائل سے مالامال لیکن پسماندہ ترین صوبہ بلوچستان میں ذرائع آمد ورفت نہ صرف محدود ہیں بلکہ بنیادی ڈھانچے کی کم یابی کی وجہ سے بھی یہاں ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک کا سفر خاصہ دشوار گزار تصور کیا جا تاہے لیکن اب ساحلی شہر گوادر کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ملانے کے لئے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا گیاہے جس کے قابل عمل ہونے سے متعلق جائزے پر کام شروع کر دیاگیا ہے ۔امریکن ریڈیو کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق گودر سے پنجگور ، تربت ، خضدار ، قلات اور مستونگ تک نئی ریلوے لائن بچھانے کاجائزہ لیا جارہا ہے ۔ بلوچستان میں قیام پاکستان سے قبل کی بچھائی گئی ایک ریلوے لائن ہے جو کہ دالبندین سے کوئٹہ اور بھر زاہدان تک جاتی ہے لیکن یہ کئی سالوں سے قابل عمل نہیں ہے ۔
قلات :قلات میں سردی کے شدت میں اضافہ ،منگل کو قلات میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی ، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور سخت سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، قلات میں منگل کو سردی منفی 8ریکارڈ کی گئی
کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاکوئٹہ سمیت قلات ،زیارت ،مستونگ اورپشین میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیوں اورکوئلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے جبکہ لوگوں نے لنڈابازار کارخ کردیاتفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں قلات ،مستونگ ،زیارت ،کان مہترزئی،رود ملازئی،ہربوئی،توبہ کاکڑی،توبہ اچکزئی سمیت دیگر علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہے دن بھریخ بستہ ہوائیں چلنے سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکررہ گئی اورساتھ ہی کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں نواں کلی
کوئٹہ : امیر وزیر ولد امان اللہ سمالانی نے کیمبرج سیکنڈری سکول کوئٹہ میں مڈل اسٹینڈرڈ کے امتحانات میں 865نمبروں میں سے 815نمبر لیکر کیمبرج سکول نیٹ ورکس بلوچستان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔
تربت : نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کہدہ اکرم دشتی نے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے ڈاکٹر مالک کی قیادت میں اقتدار سنبھالتے ہی امن و امان، لاپتہ افراد کی بازیابی، مسخ شدہ لاشوں کی برامدگی، ترقی و دیگر فلاحی منصوبوں پر کام شروع کردیا جبکہ جلاوطن رہنماؤں کے ساتھ مزاکرات اور گفت و شنید بھی کی گئی مگر براہمدگ بگٹی اور خان قلات کے علاوہ کوئی مثبت رد عمل دوسری طرف سے نہیں ملا۔ہماری کوششوں کو مثبت لینے کے بجائے سخت جواب دیاگیا اور نیشنل پارٹی کو خاص نشانے پر رکھ کر ان کی قیادت ،کارکنوں، ہمدردوں اور حامیوں کو نشانہ بنایاگیا جس کی تازہ مثال ڈاکٹر شفیع بلوچ کا آواران جھاؤ میں کیا گیا قتل ہے جن کی پر سطح پر پر زور مذمت کرتے ہیں ۔
فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کریم بینزیما کو ایک بلیک میلنگ اور سیکس ٹیپ کیس میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے اختتام تک ان کو قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے روک دیا ہے۔ خدشہ ہے کہ کریم بینزیما فرانس میں جون 2016 میں ہونے والے یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال ، کراچی آپریشن ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور بلوچستان کے امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے