پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے پنجگور کے معتدد پرائمری و مڈل اسکول بند پڑے ہیں سینکڑوں بچے بچیوں کی زندگیاں تاریک ہونے لگی ہے ،محکمہ ایجوکیشن علاقہ مکینوں کی دہائی سننے سے انکار ی ہیں،تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقے تحصیل و سب تحصیل ،کوچہ جات ،دیہاتوں کے سمیت محکمہ ایجوکیشن کے دفتر کے اردگرد کے معتدد اسکول بند پڑے ہیں ، انکے ٹیچرز ،چوکیدار،چپراسی ،انچارج کون ہیں کسی کو پتہ نہیں پنجگور چتکان جامعہ
گوادر : حکومت کو اربوں روپے کا زرمبالہ دینے والے ماہی گیر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ٹرالنگ کی وجہ سے سمندر بانجھ ہورہاہے، گوادر کے ماہی گیروں کو اعتماد میں لیے بغیر گوادر کے تمام منصوبے ناکام ہو ں گے، دیمی زر ایکسپریس وے کی تعمیر پر ماہی گیروں کو تحفظات ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان فشر فوک فورم گوادر کے صدر اکبر رئیس ، میر اتحاد کے غنی آصف ، جنرل سیکرٹری کے بی یو جے ،جوائنٹ سیکرٹری شوکت زیکو نے فشر فوک فورم کے آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع حب ڈیم کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق حب ڈیم کے قریب بند مراد سے دو افراد کی لاشیں ملیں دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاشیں تحویل میں لیکر قریبی اسپتال پہنچادی گئیں۔
کوئٹہ : بی ایس او آزا د کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ بی ایس او آزاد شال زون کے ممبر فدا بلوچ سمیت لاپتہ عدیل بلوچ ولد اقبال ، عبدالقیوم اور مہیم بلوچ کو شہید کرکے انکی مسخ شدہ لاشیں آج مشکے میں پھینک دی۔فدا بلوچ کو گذشتہ سال 23 مارچ 2014کو کوئٹہ سے فورسز نے ا غواء کرکے لاپتہ کردیا تھا۔تر جمان نے کہا کہ فورسز کئی سالوں سے بلوچستان میں ’’مارو اور پھینک دو ‘‘ پالیسی کے تحت بلوچ سیاسی کارکنان و نہتے بلوچ فرزندان کو جبری طور پر لاپتہ کرکے ماورائے آئین و قانون انہیں سالوں سے ٹارچر سیلوں میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سابق نائب ناظم قبائلی شخصیت و ٹھیکیدار مغوی عصمت اللہ اور انکے ساتھی کی با حفاظت رہائی پر خدا کے مشکور ہیں ۔ان کی رہائی میں کردار ادا کرنے والے شخصیات کے مشکور ہیں ۔ان کے اغواء اس بات کی دلیل کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ان کو دن دیہاڑے اغواء کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود حکومت بدامنی کے خاتمے کی بلند و بانگ دعوے کرتی ہیں
خضدار : ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ شہر سے دو افراد محمد لیاقت اور سمیع اللہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے جس پر لیویز کی تمام چیک پوسٹوں پر تعینات لیویز اہلکاروں کو چوکس کردیا گیا با الآخر پیر عمر چیک پوسٹ پرمشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم مذکورہ گاڑی نے روکاوٹیں توڑکر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر لیویز نے کچھ دور جاکر گاڑی کو روکا
کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری فورسز کی آپریشن اور درجنوں نہتے بلوچ فرزندان کو اغواء4 کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز پہلے سے جاری بلوچ نسل کشی میں روزانہ وسعت لارہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مند میں بلوچ رہنماء4 شہید غلام محمد بلوچ کے گھر سمیت تمپ بالیچہ،پروم،بالگتر ،بولان سمیت مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے فورسز نے چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھروں میں موجود قیمتی سامان لوٹ کر گھروں کو نظر آتش کرکے متعدد بلوچ فرزندان کو غواء4 کرکے لے گئے
کوئٹہ: پاک افغان سرحدی شہر چمن میں لیویز تحصیلدار اور اہلکاروں کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں تحویل میں لیا جانے والا اسلحہ اور منشیات فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ حساس ادارے کی رپورٹ پر لیویز کے تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ با اثر تحصیلدار کے خلاف تاحا ل کارروائی نہ ہوسکی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے رپورٹ دی تھی کہ چمن میں لیویز تحصیلدار محمد یونس اور لیویز کے تین اہلکار
کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہاکہ بلوچستان پولیس میں جن پی ایس پی اور پی اے ایس آفیسران کے آرڈر ہوئے انکا صوبے میں رپورٹ نہ کرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری کے زمرے میں آتا ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انکو ہر صورت بلوچستان میں رپورٹ کروائے سکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویڑن ان تمام آفسیران کی تنخواہوں کو فوری طور روک دیں جس کے آرڈر بلوچستان میں ہوئے ہیں لیکن انہوں صوبے میں اب تک رپورٹ نہیں کی ہے کوئٹہ میں پولیس فورس میں نوجوان کی کمی دور کرنے کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان کوئٹہ پولیس فورس میں
خضدار: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما چیف رحمت اللہ بلوچ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں بی ایس او کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او کے آئین ومنشور تنظیمی امور وبلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے مسائل پر سپر حاصل بحث ہوئے تو اکیسویں صدی علم و سائنس و ٹیکنا لوجی کی صدی ہے تو اس صدی ہیں