بولان کے علاقے میں سرچ آپریشن،پانچ مشتبہ اشخاص گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فرنٹیئر کور کے عملے نے مچھ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا دوسری کارروائی میں بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے یہاں آمادہ اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور کے عملے نے مچھ کے علاقے گلالہ آباد میں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا



ڈاکٹر مالک بلوچ سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بدھ کے روز بل اینڈ ملینڈہ گیٹس فاؤنڈیشن(Bill & Melinda Gates Foundation) کے سینئر پروگرام آفیسربرائے پولیو ڈاکٹر وقار اجمل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد نے پولیو کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس سلسلے میں در پیش مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔



مستونگ لکپاس کے مقام سے ہندو تاجر کو اغواء کرلیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


قلات : قلات کے ہندو تاجر کو لکپاس کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق قلات کے ہندوتاجر ساجن داس کو بدھ کے روز لکپاس کے قریب سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا



پنجگور اور گوادر میں ایف سی اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،تین دہشتگردوں کو ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور اور گوادر میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور کالعدم تنظیم کے ایک کیمپ کو تباہ کردیا۔



سریاب روڈ بم دھماکے میں ملوث ملزمان کو کفر کردار تک پہنچائینگے ، اکبر درانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبرحسین درانی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بس میں بم دھماکہ خودکش نہیں بلکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد بس کے پچھلے حصہ میں رکھا گیا تھا



سریاب بس دھماکہ بد ترین دہشتگردی ہے ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان سریاب روڈ پر بس میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی پارٹی مذمت کرتی ہے اور اسے دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 11افراد کی شہادت، انسانی قیمتی جانوں کا ضیاع اور زخمی ہونا کسی المیہ سے کم



بولان ،اڑائے گئے ٹاورز کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہوسکا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نامعلوم افراد کی جانب سے دو دن قبل بولان کے علاقے میں بجلی کے ٹاور اڑانے کے بعد ان ٹاوروں کی مرمت کاکام تیسرے روز بھی نہیں ہوسکا ۔تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دو روز قبل بجلی کے دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا تھا جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں بجلی کا وقفہ وقفہ سے بریک ڈاؤن شروع ہوگیا متاثرہ ٹاوروں کی مرمت کا کا م سیکورٹی کلیئر نہ ہونے



نیشنل پارٹی گوادر کے رہنماؤں کی حاصل بزنجو سے ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیے

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں ومیونسپل کمیٹی گوادر کے کونسلران حاجی عبدالغنی نوازش ، سعید نوری ، عبدالرحمن ،شاہد اسحق پرویز عبدالرسول رؤف شہزاد اور عامر بلوچ نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو سے طویل ملاقات کر کے مرکزی صدر کے سامنے گوادر کے عوامی سیاسی وسماجی مسائل رکھے